سال نو کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟

*سال نو کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟*


 *مسئلہ نئےسال 2018کا مبارک باد دے سکتے ہیں یا نہیں؟*
*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
 *الجواب سراج الفقہاء محقق مسائل جدیدہ حضرت مفتی محمد نظام الدین رضوی برکاتی پرنسپل جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گرھ یوپی فرماتے ہیں "نئے سال کی مبارک باد دینے کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ یہ سال آپ کے لئے مبارک رہے،خیرسےگذرے،یہ جائز ہے کہ دعاے خیر ہے-ہاں اگرکوئی انگریزوں کے بناےہوے ماہ وسال کی تعظیم کے لئے کہے تومکروہ ہے مگرعام طورپرمسلمان یہ نیت نہیں رکھتے بلکہ ان کامقصد دعاے خیر ہوتا ہے اوراس میں کوئی مضایقہ نہیں "اھ( ملفوظات سراج الفقہاء ص ١٤٤)-*
*فخر ازہر قاضی القضاة فی الھند تاج الشریعہ حضور مفتی اختررضا خان ازہری بریلوی فرماتے ہیں "نیاسال مبارک ہو بذریعہ دعا کہنے میں حرج نہیں ہے جب کہ تشبہ نہ ہوغیروں سے اور نہ تشبہ مقصود ہو "اھ*
*خیرالاذکیاء محمد احمدمصباحی*
*ناظم تعلیمات جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ یوپی فرماتے ہیں" بلاضرورت مبارک باد دینے سے بچا جاے"اھ*
*مفتی عقیل خان قادری مصباحی*
*جامعہ اسلامیہ روناھی فیض آباد یوپی فرماتے ہیں "سال نو کی آمد یقینا نعمت الہی ہے،اس اعتبار سے تبریک وتہنیت پیش کرنا باعث فرحت وانبساط ہے جو بلاشبہہ جائز ہے،مگر بزرگان دین اس طرح کے تکلفات عرفیہ سے ہمیشہ دور رہے ہیں اسی وجہ سے دور ماضی میں اس طرح کی کوئی مثال علم میں نہیں آئی "اھ -واللہ تعالی اعلم*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے