عورتوں کو سر منڈوانا کیسا ہے

عورتوں کو سر منڈوانا کیسا ہے? 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کہ عورتوں کا سر منڈوانا کیسا ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں نوازش
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

 ✍الجواب بعون الملک الوھاب

 نسائی نے حضرت علی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول ﷲ  صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے عورت کو سر مونڈانے سے منع فرمایا ہے

   📚سنن النسائی‘‘،کتاب  الزینۃ من السنن،باب النھی عن حلق المرأۃ رأسھا،الحدیث:۵۰۵۹،ص۸۰۹۔ 

 عورت کو سر کے بال کٹوانے جیسا کہ اس زمانہ میں نصرانی عورتوں   نے کٹوانے شروع کردیے ناجائز و گناہ ہے اور اس پر لعنت آئی شوہر نے ایسا کرنے کو کہا جب بھی یہی حکم ہے کہ عور ت ایسا کرنے میں   گنہگار ہوگی کیونکہ شریعت کی نافرمانی کرنے میں   کسی کا کہنا نہیں   مانا جائے گا۔
 📚(درمختار)

 سنا ہے کہ بعض مسلمان گھروں   میں   بھی عورتوں   کے بال کٹوانے کی بلا آگئی ہے، ایسی پر قینچ عورتیں   دیکھنے میں   لونڈا معلوم ہوتی ہیں  ۔

 اور حدیث میں   فرمایاکہ ’’جو عورت مردانہ ہیأت میں   ہو، اس پر ﷲ(عزوجل) کی لعنت ہے۔جب بال کٹوانا عورت کے لیے ناجائز ہے تو مونڈانا بدرجۂ اولیٰ ناجائز کہ یہ بھی ہندوستان کے مشرکین کا طریقہ ہے کہ جب ان کے یہاں   کوئی مرجاتا ہے یا تِیرَتْھ کو جاتی ہیں   تو بال مونڈا دیتی ہیں

 مجنونہ کے سر میں   بیماری ہوگئی مثلاً کثرت سے جوئیں   پڑگئیں   اور اس کا کوئی ولی نہیں   تو اگر کسی نے اس کا
 سر مونڈا دیا اس نے احسان کیا، مگر اس کے سر میں   کچھ بال چھوڑ دے تاکہ معلوم ہوسکے کہ عورت ہے۔

 📚الفتاوی الہندیۃ‘‘،کتاب الکراہیۃ،الباب التاسع عشر في الختان ،ج۵،ص۳۵۸۔

 📚و بہارشریعت حصہ شانزدہم حجامت کا بیان

 واللہ اعلم
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

 ازقلم حضرت علامہ مولانا محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی خادم دارالعلوم شہید اعظم دولھا پور گونڈہ یوپی
 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے