نومولد بچے کو معصوم کہنا کیسا ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بچہ پیدا ہوا اور 10 ،12منٹ بعد انتقال کر گیا تو کیا اس کو معصوم کہ سکتے ہیں اسلیے کہ معصوم کا مطلب گناہ سے پاک ہونا اور کبھی گناہ کر بھی نہیں تو کیا بچہ معصوم ہے؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
وعلیکم السلام ورحمتہ اللّٰه و برکاتہ
ـــــ الجواب بعون الملک الوھاب ــــــ
انبیاء اور ملائکہ کے علاوہ کوئی بھی معصوم نہیں۔ جیسا کہ علامہ سعدالدین تفتازانی علیہ الرحمہ شرح
📚العقائد النسفیہ کے صفحہ 306 میں تحریر فرماتے ہیں
ان الانبیاء علیھم السلام معصومون۔
یعنی تمام انبیاء معصوم ہیں
📚شرح العقائد کی شرح النبراس کے صفحہ 287 میں
جامع المعقول والمنقول علامہ عبدالعزیز رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں
الملائکة عباد اللہ تعالی العاملون بامرہ ۔ یرید انھم معصومون ۔
یعنی ملائکہ بھی اللہ کے بندے ہیں اور اس کے حکم کے مطابق تمام امور سرانجام دیتے ہیں اور اس سے مراد یہ ہے کہ وہ معصوم ہیں۔
اور ملا علی قاری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
الانبیاء علیہم السلام کلھم منزھون ۔ ای معصومون۔
یعنی تمام انبیاء علیہم السلام معصوم ہیں
📚منح الروض الازھر صفحہ 56
اور امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ رحمة الرحمن فرماتے ہیں
بشر میں انبیاء علیہم السلام کے سوا کوئی معصوم نہیں
📚فتاوی رضویہ جلد 14 صفحہ 187*
*اور خلیفہ اعلی حضرت مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمة القوی فرماتے ہیں*
*نبی کا معصوم ہونا ضروری ہے اور یہ عصمت نبی اور فرشتے کا خاصہ ہے یعنی نبی اور فرشتے کے سوا کوئی معصوم نہیں۔*
*📚بہار شریعت جلد 1 صفحہ 38*
*عصمت انبیاء و ملائکہ کا معنی یہ ہے کہ ان کے لیے حفظ الہی کا وعدہ ہو چکا ہے جس کے سبب ان سے صدور گناہ محال ہے*
*انبیاء و ملائکہ کی طرح کسی دوسرے کو معصوم سمجھنا گمراہی و بد دینی ہے*
*اور رہی بات بچوں کو معصوم کہنے والی تو اس کا جواب یہ ہے کہ*
*بچوں کو معصوم کہنا اس معنی میں نہیں ہوتا جس معنی میں شرعی اصطلاح ہے اس لیے بچوں کو معصوم کہنے والے پر کوئی حکم نہیں۔۔*
*✧✧✧ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ✧✧✧*
*📝شــــــــرف قلـــــــــم📝*
*حضرت علامہ مولانا محمد اسماعیل خان امجدی رضوی گونڈوی صاحب قبلہ مدظلہ والنورانی*
*دارالعلوم الجامعة القریش نوری نگر نزدخالدبن ولید مسجد شانتی نگر بھیونڈی ممبئ*
*رابطہ:*
*+919918562794*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں