والدین کے رضا مندی کے بغیر شادی کرنا کیسا ہے
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
❂ *اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ*❂
✒ الســـــــــوال👇
کیا فرماتے ہیں علماٸے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ آج کل عموماً دیکھا جاتا ہیکہ جب لڑکا، لڑکی شادی والی عمر میں داخل ہوتے ہیں، تو بغیر ماں باپ کی رضامندی سے اپنے پسند کا رشتہ *”لڑکا لڑکی“* ڈھونڈنا شروع کر دیتے ہیں۔ حالانکہ ماں باپ کو رشتہ پسند نہیں ہوتا۔ اور دونوں *”لڑکا لڑکی“* کو ایک دوسرے کا ساتھ ہونا خوب پسند ہوتا ہے۔
اب سوال یہ ہیکہ اس میں ماں باپ کی رضامندی بھی نہیں ہے، اور میں نے کٸی حدیثِ پاک کا مطالعہ کیا ہے جس میں صاف طور پر لکھا ہوا ہیکہ لڑکا لڑکی کی رضامندی بہت معنی رکھتی ہے۔ اس میں یہ ماں باپ کی ناراضگی بھی ہے اور لڑکا لڑکی کی رضامندی بھی ہے۔ اس صورت میں کیا کیا جاٸے ؟*
سائل: ایم۔ کے۔ رضا صدیقی محمد اسلم رضا صدیقی
متعلّم الجامعة الاسمٰعیلیہ، مسولی شریف، ضلع بارہ بنکی، اترپردیش، یوپی، الھند
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
❂ *وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ*❂
📚 ✒ الجوابــــ بعون الملک الوہابــــ👇
صورت مسئولہ بالغ لڑکی یا لڑکا اپنے والدین کی اجازت کے بغیر کسی سے بھی نکاح کر سکتی ہے نکاح منعقد ہوجائے گا
لیکن اگر والدین راضی نہیں ہیں تو وہ گناہگار ہونگے
البتہ اگر بالغہ اپنا نکاح والد کی اجازت کے بغیر غیر کفو سے کرےگی تو نکاح نہ ہوگا
📖ردالمحتار میں ہے
ان المرأۃ اذا تزوجت نفسھا من کفو علی الاولیاء و ان زوجت من غیر کفو لا یلزم او لا یصح بخلاف جانب الرجل فانه اذا تزوج بنفسه مکافئۃ له اولا فانه صحیح لازم
📗ردالمحتارج 3ص 84
📖فتاوی رضویہ شریف میں ہے
اگر وہ شخص جس سے ہندہ بہ ناراضی پدر اپنا نکاح بطور خود کرنا چاہتی ہے تو ہندہ کا کفو ہے تو بلاشبہ نکاح صحیح و درست ہو جائے گا اور والدین کی ناراضی اگرچہ ہندہ کو نقصان کرے مگر جواز نکاح میں خلل نہ آئے گا
📗فتاوی رضویہ ج 5، ص342
فتاویٰ مرکز تربیت افتاء باب الاولیإ والاکفإ
جلد اول صفحہ 554
والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
کتبــــــــــــــــــــــہ
حــضــرت عــلامــہ ومــولانــا مـحــمــد اســمــاعــیــل خـان رضــوی امــجــدی صـاحب قـبـلـہ مــد ظـلـہ الـعـالـی والـنــورانـی خـادم الـتـدریـس دارالـعـلــوم شـہـیـد اعــظم دولـہــاپــــور ضـلــع گـــونــڈا ( یــــو پـــی) :
رابـــطـــہ نــمبر👇
📲 + 9 1 9 9 1 8 5 6 2 7 9 4 👈
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں