چند جنازے کی نماز ایک ساتھ پڑھانا کیسا؟

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚چند جنازے کی نماز ایک ساتھ پڑھانا کیسا ؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
بعد سلام کے عرض ہے کہ ایک ساتھ دو یا تین جنازہ پڑھانے کا کیا حکم ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم مہربانی ہوگی 

   سائل؛ محمد رضا نوری کشنگنج بہار

"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
  وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ

 ✒الجواب بعون الملک الوھاب؛↓↓↓

🔹کئی جنازے ایک ساتھ پڑھنا جائز ہے🔹

[📖 جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ؛👇🏻
کئی جنازے جمع ہوں تو ایک ساتھ سب کی نماز پڑھ سکتا ہے یعنی ایک ہی نماز میں سب کی نیت کرلے اور افضل یہ ہے کہ سب کی علحیدہ علحیدہ پڑھے اور اس صورت میں یعنی جب علحیدہ علحیدہ پڑھے تو جو افضل ہے اس کی پہلے پڑھے اور اس کی جو اس کے بعد سب سے افضل ہے وعلیٰ ہذا القیاس

چند جنازے کی نماز ایک ساتھ پڑھائی تو اختیار ہے کہ سب کو آگے پیچھے رکھیں یعنی سب کا سینہ امام کے مقابل ہو یا برابر رکھیں یعنی ایک ہی پائنتی یا سرہانے دوسرے کو اور اس دوسرے کی پائنتی یا سرہانے تیسرے کو وعلیٰ ہذا القیاس

🍀 اگر آگے پیچھے رکھے تو امام کے قریب اس کا جنازہ ہو جو سب میں افضل ہو پھر اس کے بعد جو افضل ہو وعلیٰ ہذا القیاس ___ اور اگر فضیلت میں برابر ہوں تو جس کی عمر زیادہ ہو اسے امام کے قریب رکھیں یہ اس وقت ہے کہ سب ایک جنس کے ہوں اور اگر مختلف جنس کے ہوں تو امام کے قریب مرد اس کے بعد لڑکا پھر خنثیٰ پھر عورت پھر مراہقہ یعنی نماز میں جس طرح مقتدیوں کی صف میں ترتیب ہے اس کا عکس یہاں ہے۔

اور اگر آزاد وغلام کے جنازے ہوں تو آزاد کو امام کے قریب رکھیں گے اگر چہ نابالغ ہو اس کے بعد غلام کو
(📚 بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر 140/141 )

               واللہ ورسولہ اعلم

============================
✍کتبہ؛ حضرت مولانا محمد الطاف حسین قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛
خادم التدریس : دارالعلوم غوث الوری' ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی؛📞9454675382
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے