-----------------------------------------------------------
زنا سے حمل ٹھہرا بعد چھ مہینے کے حمل ساقط ہوا تو بچہ حلالی ہوگا یا حرامی
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مفتیان کرام سے عرض ہے
مرد و عورت نے نکاح سے پہلے قربت کرلی۔
اب اسی سے حمل بھی ٹھر گیا اب نکاح بھی اسی عورت سے ہوا وہ بچہ حلالی ہو گا یا حرامی؟
بچہ نکاح کےچھ ماہ بعد پیدا ہوا ہے۔
جزاک اللہ خیرا کثیر۔ا
*لقمان پاکستان*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوھاب*
صورت مسئولہ میں نکاح کرنا صحیح ہے۔ اگرچہ حمل نکاح سے پہلے کا ہو-
*(📘فتاوی عالمگیری ج ١ص٢٨٠میں ہے:-)*
اذاتزوج امرأةقدزنی ھوبھاوظھربھاحبل فالنکاح جائزعندالکل ولہ ان یطاھاعندالکل ."
اور اگر واقعی نکاح سے پہلے اس کا عورت سے ناجائز تعلق تھا تو وہ دونوں سخت گنہگار مستحق عذاب قہار ہیں ان کو علانیہ توبہ و استغفار کرایا جائے اور نماز کی پابندی کا ان سےعہد لیا جائے۔ اور قرآن خوانی و میلاد شریف کرنے؛ مسجد میں چٹائی رکھنے اور غرباء و مساکین کو کھانا کھلانے کی تلقین کی جائے کہ نیکیاں قبول توبہ میں معاون ہوتی ہیں-
خدائےتعالی کافرمان ہے:
ومن تاب وعمل صالحا فانہ یتوب الی اللہ متابا" *(📗پ ١٩ع٤)*
اور ان دونوں کے والدین کو بھی توبہ کرایا جائے اگر ان کی غفلت لاپروائی سے مرد و عورت کا ناجائز تعلق ہوا- اور لڑکا شرعا اسی مرد ہی کا ہے اور چاہے حمل نکاح سے پہلے ہوا ہو یا بعد میں-
*(📙فتاوی عالمگیری ج ١ص٥٣٦میں ہے :)*
"اذاتزوج الرجل امرأةفجائت بالولدلاقل من ستةاشھرمنذ تزوجھالم یثبت نسبہ وان جائت لستةاشھرفصاعدایثبت نسبہ منہ اعترف بہ الزوج اوسکت"
*(📚فتاویٰ فقیہ ملت ج ٢ص٧١/٧٢)*
مذکورہ دلائل سے ظاہر ہے کہ اگرنکاح کے چھ ماہ بعدوضع ہوا تو لڑکا حلالی ہے اور اگر چھ ماہ سے پہلے وضع حمل ہوا تو حرامی ہے صورت مسئولہ میں اس کا نسب ثابت ہے اس لیۓ کہ وضع حمل چھ ماہ بعد ہوا ہے۔
*واللہ اعلم بالصواب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*کتبـــہ:*
*محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری خطیب وامام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر*
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح
حضرت علامہ محمد الطاف حسین قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
مدرس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگالکھیم پورکھری یوپی الھند
✅صح الجواب بعون الملک الوھاب
حضرت علامہ محمد معصوم رضانوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
منگلور کرناٹک انڈیا
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں