Header Ads

غیر مسلم کے گھر تلاوت قرآن کرنا، فاتحہ کرنا کیسا ہے

🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯
-----------------------------------------------------------
غیر مسلم کے گھر تلاوت قرآن کرنا، فاتحہ کرنا کیسا ہے
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں میرے ہاں کے حافظ صاحب جوامام ہیں غیر مسلم کی دکان میں بیٹھ کر سورہ یاسین شریف پڑھتے ہیں دعا کرتے ہیں ان کے لیے شریعت کا کیا حکم ہے ان کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی خرابی تو نہیں  کچھ لوگ کھتے ہیں ان کے پیچھے نماز نہیں ہوگی  جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا نوازش ہوگی مہربانی ہوگی۔
 سائل: محمد منصور علی قادری جہنگہاں چوراہا گورکھپور یوپی

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسؤلہ میں فقہاءکرام فرماتے ہیں کہ یہاں اس زمانے میں ہندوؤں کے گھر کسی مباح کام کے لئے جانے کی اجازت ہے تمام مسلمانوں کا اس پر عمل درآمد ہے اس لئے کسی ہندو کے گھر جاکر قرآن مجید پڑھنا اور کسی بزرگ یا مسلمان کے نام ایصال ثواب کرنا جائز ودرست ہے
 (📗فتاویٰ شارح بخاری دوم 551)

واللہ اعلم باالصواب؛

 ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
کتبـــہ:
 حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی، دولھاپور پہاڑی پوسٹ وتھانہ انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی الھند
رابطہ؛📞9918562794)
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے