Header Ads

ماسک لگا کر نماز پڑھنے کا شرعی حکم؟

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
----------------------------------------------
📚ماسک لگا کر نماز پڑھنے کا شرعی حکم؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
الســلام علیــکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
ســــــــوال👇
علماء کرام کی بارگاہ خسروانہ میں یہ عریضہ پیش ہے کہ کیا ماسک پہن کر نماز ادا کر سکتے ہیں جیسا کہ کرونا وائرس ہمارے پیش نظر ہے دلائل فقیہ سے واضح فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں-
سائل: مولانا راشد امجدی
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

وعلیــکم الســلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

✅الجـــواب بعون الملک الوھاب؛
 ماسک لگا کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے، کیونکہ ماسک پہننے سے منھ اور ناک کا چھپانا لازم آتا ہے ۔
اور حالت نماز میں کان چھپانے میں حرج نہیں، لیکن منھ اور داڑھی چھپانا مکروہ ہے۔

جیسا کہ حضور پر نور شافع یوم النشور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔

"نھی رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم عن تغطیة الفم واللحیة اھ"

(📙فتاوی فقیہ ملت جلد اول ص۱۷۳)

اور اسی طرح صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضور امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان نے" بھار شریعت" میں تحریر فرمایا ہے کہ۔

"ناک اور منھ چھپانا مکروہ ہے۔"
(📓بھار شریعت، جلد اول، حصہ سوم، صفحہ ۶۲۸)

اور جیسا کہ مکروہات تحریمہ میں ناک اور سر ڈھکنے، چھپانے کا شمار مندرجہ ذیل عبارت سے بھی ثابت ہے۔
"یکرہ اشتمال الصماء و الاعتجار و التلثم و التنخم وکل عمل قلیل بلا عذر، کتعرض للقملۃ قبل الاذی"

پس شرح میں "تلثم" کا معنیٰ یوں بیان کیا گیا ہے "التلثم ھو تغطیۃ الأنف و الفم فی الصلاۃ"
یہ یعنی تلثم نماز میں ناک، منھ ڈھکنا ہے،
چونکہ کہ مجوسیوں کے فعل سے مشابہت رکھتا ہے کہ وہ آتش پرستی کے وقت منھ، ناک ڈھانپتے ہیں، اس لئے مکروہ تحریمی ہے۔
(📚الدرالمختار‘‘، کتاب الصلاۃ،باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا، ج۲، ص۵۱۱۔)

واللہ اعـــلم بــالصواب

________(🖊)__________
✍️کتــــــــــــبہ:
حـــــضرت مـــولانــا محـــــمّد نـــــدیـم رضا حشمتی امجــدی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی، پیلی بھیت شریف
رابـــــــطہ نمـــبر👇
📲+91 8958365877

🌹✅الجواب صحيح و صواب و المجیب مصیب و مثاب🌹
خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا مفتی سید شمس الحق برڪاتی مصباحی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی
رابـــــطہ نمبــــــــــر👇
📲+91 86685 42143

🌹ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب🌹
✅الجوابـــــ صحیح محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی
خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)
رابـــــــــطہ نمبـــــــر👇
📲+917860124553
________(🖊)__________

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے