السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ
کیا جماعت کیلئے اذان شرط ہے
جواب عنایت فرمائں کرم ہوگا
فقط والسلام
ا________(🖊)__________
وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
فرض پنج گانہ کہ انہیں میں جمعہ بھی ہے جب جماعت مستحبہ کہ ساتھ مسجد میں وقت پر ادا کئے جائیں تو ان کیلئے آذان سنت مؤکدہ ہے اور اس کا حکم مثل واجب ہے کہ اگر آذان نہ کہی تو وہاں کے سب لوگ گنہگار ہوں گے یہاں تک کہ امام محمد رحمت اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا اگر کسی شہر کے سب لوگ آذان ترک کردیں تو میں ان سے قتال کروں گا اور اگر ایک شخص چھوڑ دے تو اسے ماروں گا اور قید کردوں گا مسجد میں بلا آذان واقامت جماعت مکروہ ہے
(📘بحوالہ بہار شریعت جلد 1حصہ 3 صفحہ 464 آذان کا بیان)
واللہ اعلم باالصواب؛
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں