جھوٹے اِلزامات لگانے والوں کا انجام
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمتہ الله تعالیٰ وبرکاتہ
کسی کے اوپر الزام لگانا کیسا ہے اسکا جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔
سائل: محمد تعلیم رضا، احمد نگر، ممبئی، مہاراشٹرا
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
کسی پر گناہوں اور برائیوں کا جھوٹا اِلزام لگانا اِس سے کہیں زیادہ بُرا ہے۔ ہمارے مُعاشرے میں جو برائیاں ناسُور کی طرح پھیل رہی ہیں ان میں سے ایک تُہمت وبہتان یعنی جھوٹا اِلزام لگانا بھی ہے۔ چوری، رشوت، جادو ٹونے، بدکاری، خِیانت، قتل جیسے جھوٹے اِلزامات نے ہماری گھریلو، کاروباری، دفتری زندگی کا سُکون برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ *پیپ اور خون میں رکھا جائے گا* نبیِّ رَحمت،شفیعِ امّت صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جو کسی مسلمان کی بُرائی بیان کرے جو اس میں نہیں پائی جاتی تو اس کو اللّٰه عَزَّوَجَلَّ اس وقت تک رَدْغَۃ ُ الخَبال (یعنی جہنم میں وہ جگہ جہاں دوزخیوں کی پِیپ اور خون جمع ہوگا۔ اس میں رکھے گا جب تک اس کے گناہ کی سزا پوری نہ ہولے۔
(📝ابوداؤد،ج 3،ص427، حدیث: 3597)
امام اھلسنّت مجدد دین و ملت شاہ احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: کسی مسلمان کو تہمت لگانی حرامِ قطعی ہے خصوصاً مَعَاذَ ﷲ اگر تہمتِ زنا ہو۔
(📝فتاویٰ رضویہ،ج 24،ص 386)
اور جو کچھ تمھاری زبانیں جھوٹ بیان کرتی ہیں اس کے متعلق یہ نہ کہا کرو کہ یہ حلال او ریہ حرام ہے تاکہ تم اللہ تعالی پر جھوٹ باندھو یاد رکھو جو لوگ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوتے۔ وقال ﷲ تعالٰی نیز اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا۔ اِنَّمَا يَفْتَرِي الْكَذِبَ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَاللہ تعالیٰ کے ذمےوہی لوگ جھوٹا الزام لگاتے ہیں جو در حقیقت ایمان نہیں رکھتے۔
الفتاوی الرضویۃ، ج۲۱،ص۱۷۵ حوالہ 📝بہار شریعت جلد اول صفحہ178
جھوٹے اِلزامات لگانےوالوں کا انجام جنابِ محمد مصطفی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے خواب میں دیکھے ہوئے کئی مناظر کا بیان فرما کر یہ بھی فرمایا کہ کچھ لوگوں کو زَبانوں سے لٹکایا گیا تھا۔ میں نے جبرئیل علیہ السَّلام سے اُن کے بارے میں پوچھا تو اُنہوں نے بتایا کہ یہ لوگوں پر بِلاوجہ اِلزامِ گُناہ لگانے والے ہیں۔ (شرح الصدور، ص184
واللہ اعلم باالصواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
✍️کتبـــہ؛
مولانا امتیاز قمر صاحب قبلہ ، مدن گنڈی بلیا برنی خطیب وامام رضا نگرگینروگریڈیہ جھارکھنڈ انڈیا
رابطہ۔۔📞،،،،9113471871
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی، دولھاپور پہاڑی پوسٹ وتھانہ انٹیاتھوک بازارضلع گونڈہ یوپی الھند
رابطہ؛📞9918562794)
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں