➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
حضرتِ سَیِّدُنا معاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے ، فرماتے ہیں : جو پانچ راتوں میں شبِ بیداری کرے اُس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔
ذُو الْحِجّہ شریف کی آٹھویں ، نویں اور دسویں رات (اِس طرح تین راتیں تو یہ ہوئیں )
اور چوتھی عِیدُ الفِطْر کی رات،
⭕ پانچویں شَعْبانُ الْمُعظَّم کی پندرھویں رات (یعنی شبِ بَرَاءت ) ۔
📗 (اَلتَّرْغِیْب وَ التَّرْھِیْب ج۲ ص۹۸ حدیث ۲ )
مفتی احمد يار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ ایک حدیث کے تحت جنت واجب ہونے كے متعلق فرماتے ہیں: رب کے فضل و کرم سے (ایسے شخص کو) دنیا میں نیک اعمال کی توفیق ملتی ہے، مرتے وقت ایمان پر قائم رہتا ہے اور قبر و حشر میں آسانی سے پاس ہوتا ہے۔
📗 (مراٰۃ المناجیح،ج 1،ص 236 ملخصاً)
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں