شب برات کی فاتحہ کس کےنام دلائیں؟

شب برأت کی فاتحہ کس کےنام دلائیں؟

کیا شب برأت کی رات حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے نام کی فاتحہ دی جاتی ہے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
جواب
شب برأت کی فاتحہ حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کےنام د لانے میں حر ج نہیں لیکن بہتر یہ ھے کہ یہ فاتحہ جملہ مومنین و مومنات مسلمین ومسلمات اور بالخصوص اپنے اھل خانہ کے نام دلائیں اس لئے کہ اس رات روحیں اپنے گھر کو آتی ہیں جیسا کہ حد یث شریف میں ھے 

عن ابن عباس رضی اللہ عنہما اذا کان یوم العید او یوم الجمعۃ او یوم عاشوراء و لیلۃ النصف من الشعبان تأتي ارواح الاموات ویقومون علی ابواب بیوتھم فیقولون ھل من احد یذکرنا ,, ھل من احد یترحم علینا ,, ھل من احد یذکر غربتنا 

🌹ترجمہ🌹 حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ جب عید یا جمعہ یا عاشورہ کا دن یا شب برات ھوتی ھے تواموات کی روحیں آتی ہیں اور اپنے گھروں کے دروازوں پر کھڑی ھوتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ھے کوئی جو ہمیں یاد کرے ,, ھے کوئی کہ ھم پر ترس کھائے ,, ھے کوئی کہ ھماری غربت کی یاد دلائے ۔۔ *( فتاو ی رضویہ مترجم جلد 9 صفحہ 653 )

نیز شب برات کی فاتحہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بھی ضرور شامل کریں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حلوہ کو پسند فرماتے تھے جیسا کہ حد یث شریف میں ھے کہ 👇

عن عائشۃ رضی اللہ عنھاقالت کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یحب الحلواء والعسل 
( ابن ماجہ شر یف صفحہ 238 ,, ابواب الاطعمہ باب الحلواء )

والله أعلم بالصواب 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے