حالت نماز میں کھجلانے سے نماز فاسد ہوگی یا نہیں

 « احــکامِ شــریعت » 
-------------------------------------
حالت نماز میں کھجلانے سے نماز فاسد ہوگی یا نہیں
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ ،،، ایک سوال ہیکہ اگر نماز میں تین مرتبہ سے زیادہ ہاتھ کو استعمال کرنا مثلََ کھجلی وغیرہ کے لیے تو کیا نماز فاسد ہو جاۓ گی یا نہیں ؟جواب عنایت فرماۓ ،،، حوالے کے ساتھ مہربانی ہوگی۔
سائل: محمد کلیم رضا صدیقی۔
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ
 *الجواب بعون الملک العزیز الغفار الوھاب* 
 نمازکے کسی ایک رکن میں تین بار اس طرح کھجلایا کہ ھر بار ھاتھ ہٹالیا تو نماز فاسد ھوجاۓ گی ۔
جیساکہ حضورصدرالشریعیہ بدرالطریقہ علامہ *محمد امجد علی اعظمی* علیہ الرحمة و الرضوان نے ارشاد فرمایا،، 
ایک رکن میں تین بار کھجانے سے نماز جاتی رھتی ھے ۔یعنی یوں کہ کھجاکر ھاتھ ہٹالیا پھر کھجایا پھر ھاتھ ہٹا لیا وعلی ھذا القیاس ۔
اور ایک بار ھاتھ رکھ کر چند مرتبہ حرکت دی تو ایک ھی مرتبہ کھجانا کہا جاۓ گا ۔
 *(📗بحوالہ فتاوی عالمگیری جلداول صفحہ ٩٧)* 
اور غنیہ صفحہ ٤٢٤
بہارشریعت جلداول حصہ سوم صفحہ ١٤٣
اور استاذ الفقہاء حضور فقیہ ملت علامہ *مفتی جلال الدین احمدالامجدی* علیہ الرحمة و الرضوان نے ارشاد فرمایا،، 
ایک قیام میں تین بار کھجلانے سے نمازجاتی رھےگی ۔یعنی اس طرح کہ کھجاکر ھاتھ ہٹالیا پھر کھجایا پھر ہٹالیا اسی طرح تین بار کیا ۔اور اگر ایک مرتبہ ھاتھ رکھ کر کئ بار حرکت دی تو یہ ایک ھی مرتبہ کھجلانا ھوا اس صورت میں نماز فاسد نہ ھوگی۔
 *(📗بحوالہ فتاوی عالمگیری جلداول مطبوعہ مصر صفحہ ٩٧)* 
میں ھے ،، *اذا حک ثلاثا فی رکن واحد تفسد صلاته ھٰذا اذا رفع یدہ فی کل مرة ۔ اما اذا لم یر فع فی کل مرة فلاتفسد کذا فی الخلاصة* ۔
 *(📗فتاوی فیض الرسول جلداول باب ما یفسد الصلاة صفحہ ٣٥٠)* 
اورامام النحوصدرالعلماء استاذالاساتذہ علامہ *سیدغلام جیلانی میرٽھی* علیہ الرحمةوالرضوان نےارشادفرمایا،، 
ایک رکن میں تین بار کھجانےسےنماز جاتی رھتی ھے یعنی یوں کہ کچھ کھجاکر ھاتھ ہٹالیا پھر کھجایا اور پھر ھاتھ ہٹالیا۔ پھر کھجایا۔ 
اور اگر ایک بار ھاتھ رکھ کر چند مرتبہ حرکت دی تو ایک ھی مرتبہ کھجانا کہاجاۓ گا اس سے نماز نہیں جاۓ گی ۔اس مسئلے سے اکثر لوگ واقف نہیں۔
 *(📗نظام شریعت صفحہ ١٣٦)* 
وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*شرف قلم:* 
 *حضرت علامہ محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ، دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام بتھریاکلاں، ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی* 
 رابطہ،📞9918562794
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے