سلطان الواعظین مولانا ابوالنور محمد بشیر کوٹلوی رحمہ اللہ فرماتے تھے

سلطان الواعظین مولانا ابوالنور محمد بشیر کوٹلوی رحمہ اللہ فرماتے تھے:

بارات میں ، باراتی سیکڑوں ہوتے ہیں ، لیکن دولھا ایک ہوتا ہے ۔
اور وہ ایک ایسا بے مثل ہوتا ہے کہ کوئی بھی باراتی ..... اس جیسا ہونے کادعوی نہیں کرسکتا ۔
 اگر کوئی ڈُوم ڈھاڑی اس کی مثل بننے کی کوشش کرے اور کہے:
دولھا میں ہوں ، تو اُسے جوتے پڑتے ہیں ؛ اس کی بات نہیں مانی جاتی ۔

میرا نبی کائنات کا دولھا ہے اور یہ سارا جہاں سرکار کا باراتی ہے ۔
کوئی بھی فردِ بشر اُس پیارے کی مثل نہیں ہوسکتا ۔

قادیانی ڈوم نے جب کہا تھا:

منم محمد و احمد کہ مجتبیٰ باشد 
میں محمد و احمد اور مجتبیٰ ہوں ​۔

 تو اسے ہرجگہ سےجوتے پڑے تھے ۔
لوگوں نے کہا چول آدمی تو اس دولھے کی مثل بنتا ہے ، جس کی نظیر اللہ نے پیدا ہی نہیں کی ۔ ؎

یوں تو سارے نبی محترم ہیں مگر ، سرورِ انبیا تیری کیا بات ہے
حق تعالیٰ نے دولھابنایا تجھے ، یہ سارا ہی جہاں تیری بارات ہے 

✍️لقمان شاہد
     3-5-20

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے