مالک نصاب کی تحقیق

مالک نصاب کی تحقیق
ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی کاجومالک ہےوہ شرعامالک نصاب ہے (یعنی اس پر زکات واجب ہے) 
انگریزی وزن:
ساڑھے سا ت تولہ سونا کاانگریزی وزن87گرام, جب کہ ساڑھے باون تولہ چاندی کا وزن 612گرام ہے. 
قیمت:
ایک گرام سونا کی قیمت چار ہزار ,سات سو, اکیاو:ن(4,751) رویے'اس طرح 87 گرام سونے کی قیمت چار لاکھ'تیرا ہزار'تین سو 'سینتیس روپیے(413337)بنتے ہیں.
ایک گرام چاندی کی قیمت اکتالیس روپیے اکیس پیسے(41.21) ہیں .اس طرح (612)گرام کی قیمت پچیس ہزار'دوسوبیس روپیے, باون پیسے(25,220.52) بنتے ہے. 
مذکورہ سو نایاچاندی یا اس میں سےکسی ایک کی قیمت کا جو مالک ہے, وہ
صاحب نصاب ہے 'اس پرڈھائ فیصد زکات نکا لنا واجب ہے.

اگر کسی کے پاس سو نا اور چاندی دونوں ہے ,لیکن ان میں سےکوئ بھی نصاب کو نہیں پہونچتا 'تو دو نوں کو ملا ئیں 'اگر دونوں کی قیمت چاندی کی قیمت کو بھی پہونچ جائےتو اس پر زکا ت واجب ہے'ورنہ نہیں.

      مورخہ 10رمضان المبارک1441ھ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے