یوم وفات مجاہد ختم نبوت علامہ عبدالستار خان نیازی رحمه الله

یوم وفات مجاہد ختم نبوت علامہ عبدالستار خان نیازی رحمه الله 1915ء میں اٹک پنیالہ ضلع میانوالی میں محمد ذوالفقار خان صاحب کے گھر پیدا ہوئے تھے۔
 مجاہد ملّت علامہ نیازی کی دینی وجاہت اور شخصی عظمت حکیم الامت علامہ اقبال رحمه الله کی تعلیم و تربیت کا فیضان ہے۔ علامہ عبد الستار خان نیازی کی زندگی اللہ اور اُس کے رسول ﷺ کے دین کی اشاعت و تبلیغ میں بسر ہوئی۔

 1952ء کی تحریک ختم نبوت میں علامہ نیازی رحمه الله کا کردار مثالی رہا۔ 9 مارچ کو آپ پر بغاوت کا مقدمہ چلا دو سال قید کاٹنے کے بعد سزائے موت سنا دی گئی۔ بعد میں یہ سزا ختم ہو گئی اور علامہ نیازی رہا ہوگئے ۔ 

1974ء کی تحریک ختم نبوت میں کلیدی کردار ادا کرکے مرزائیوں کو اقلیت قرار دلوایا 1977ء کی تحریک نظام مصطفیٰ ﷺ کا پہلا جلوس راولپنڈی راجہ بازار سے نکالا گیا ۔اس کی قیادت علامہ نیازی نے فرمائی اور گرفتار ہوئے ۔

علامہ نیازی رحمه الله نے نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ تک شادی نہ کرنے کا عزم پورا کیا اور نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ کے لیے وفات سے ایک روز قبل بھی آزادی کشمیر کا دورہ کرکے آئے تھے۔ علامہ نیازی رحمه الله 2 مئی 2001 ء کو خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔

_______________________________________________
Allama Abdul Sattar Khan Niazi Rahima'ullah

https://en.m.wikipedia.org/wiki/Abdul_Sattar_Khan_Niazi

_______________________________________________

#फ़ज़ीलत_परवीन,#Fazilat_Parveen,#فضیلت_پروین
_______________________________________________

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے