Header Ads

مذاق میں جھوٹ بولناکیسا؟

مذاق میں جھوٹ بولناکیسا؟
 السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
زید نے ہنسی مذاق میں جھوٹ بولا۔ بکر نے کہا کہ ہنسی مذاق میں جھوٹ بولنا درست نہیں ہے، گناہ کا کام ہے۔
زید نے جواب دیا میں اسے نہیں مانتا۔
کیا زید پر کوئی حکم شریعت نافذ ہوگا؟
سائل: ڈاکٹر ساحل ملک گجرات؛
ا________(💉)____________

*وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته*
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
صورت مسئولہ میں زید پر توبہ لازم ہے؛ 
 جھوٹ بولنا حرام ہے چاہے مذاقًا بولا جائے یا بچوں کو ڈرانے کے لیۓ بولا جائے جھوٹ بہر حال جھوٹ ہوتا ہے 
*اللہ عزوجل فرماتا ہے*
*(📙لعْنَتَ اللّٰهِ عَلَى الْكٰذِبِیْنَ)*
جھوٹوں پر اللہ کی لعنت
*(📕سورہ آل عمران آیت نمبر ۶۱)*
 شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے کہ جھوٹ جیسی بری عادتوں سے زندگی بھر بچتا رہے بہت سے ماں باپ بچوں کو چپ کرانے کے لیۓ ڈرانے کے طور پر کہدیا کرتے ہیں کہ چپ رہو گھر میں ماؤں بیٹھا ہے یا چپ رہو صندوق میں لڈو رکھے ہوئے ہیں تم رؤوگے تو سب لڈو دھول مٹی ہو جائے گا تو خوب سمجھ لو کہ یہ سب بھی جھوٹ ہی ہے اس قسم کی بولیاں بول کر ماں باپ گناہ کبیرہ کرتے رہتے ہیں اور اس قسم کی باتوں کو لوگ جھوٹ نہیں سمجھتے حالانکہ یقیناً ہر وہ بات جو واقعہ کے خلاف ہو وہ جھوٹ ہے اور ہر جھوٹ حرام ہے خواہ بچے سے جھوٹی بات کہو یا کہ بڑے آدمی سے جھوٹی بات کہو یا جانور سے جھوٹ بہرحال جھوٹ ہے اور جھوٹ حرام ہے؛ 
*(📗جنتی زیور صفحہ ۱۲۱ )*
*{مطبع دعوت اسلامی}*
*(📗حدیث شریف میں ہے:)*
*امام احمد نے ابوہریرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول اﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا: ’’بندہ پورا مومن نہیں ہوتا جب تک مذاق میں بھی جھوٹ کو نہ چھوڑ دے اور جھگڑا کرنا نہ چھوڑ دے، اگرچہ سچا ہو۔‘*
*(📘مسںند امام احمد بن حنبل )*
*(📙بحوالہ بہار شریعت حصہ ۱۶ جھوٹ کا بیان /*
{مطبع دعوت اسلامی}
مذکورہ بالا عبارات سے روز روشن کی طرح عیاں ہوگیا کہ مذاق بھی جھوٹ بولنا حرام ہے لہذا مذاق میں بھی جھوٹ سے بچنا لازم ہے؛ 
*واللہ تعالی اعلم باالصواب؛*
 ا_______(📌)___________
*کتبـــــــــــــــــــــــــہ؛*
 *حضرت علامہ محــــمد معصــوم رضا نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مقیم حال منگلور کرناٹک )*
*مورخہ؛5/5/2020)*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے