★★★★★★🍃🧈🍃★★★★★★
*⚡ســــوال :*
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
ســــوال:- کیا فرماتے علماٸے کرام
روزہ کی حالت میں اسقاطِ حمل کی وجہ سے خون بہنے پر روزہ رہیگا یا ٹوٹ جائیگا ۔
*🌿ســـائل:- ناصر حسین🌿*
★★★★★★🍃🧈🍃★★★★★★
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوہاب*
*🍏روزے کے لئے شرط ہے حیض ونفاس سے پاک ہونا اگر حیض ونفاس پایا گیا تو روزہ نہیں ہوگا*
*اور اسقاط حمل کے تعلق سے حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ*
*حمل ساقط ہوگیا اور اس کا کوئی عضو بن چکا ہے جیسے ہاتھ پاؤں یا انگلیاں تو یہ خون نفاس ہے ورنہ اگر تین دن تک رہا اور اس سے پہلے پندرہ دن پاک رہنے کا زمانہ گزر چکا ہے تو تو حیض ہے اور اگر تین دن سے پہلے ہی بند ہوگیا یا ابھی پندرہ دن پورے طہارت کے نہیں گزرے ہیں تو استحاضہ ہے*
*آگے فرماتے ہیں کہ*
*حمل ساقط ہونے سے پہلے کچھ خون آیا کچھ بعد کو تو پہلے والا* *استحاضہ ہے بعد والا نفاس*
*یہ اس صورت میں ہے جب کوئی عضو بن چکا ہو ورنہ پہلے والا اگر حیض ہوسکتا ہے تو حیض ہے نہیں تو استحاضہ۔*
*📚👈🏻بہار شریعت جلد اول حصہ دوم صفحہ نمبر/75 نفاس کا بیان۔*
*صورت مستفسرہ میں اسقاط حمل میں اگر کوئی عضو بن گیا ہے تو وہ نفاس ہے اور حالت نفاس میں روزہ ٹوٹ جائے گا*
*🔘واللـــــــہ تعالـــــــیٰ اعلـــــــم🔘*
★★★★★★🍃🧈🍃★★★★★★
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ؛*
*حضرت مولانا محمد الطاف حسین قادری صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی والنورانی خادم التدریس دارالعلوم غوث الوری ڈانگا لکھیم پورکھیری یوپی رابطہ 9454675382*
*🗓️15رمضان المکرم /9 مہنہ/1441ھ، بمطابق،9/مئی،5مہینہ،2020، بروز سنیچر*
*رابطہ؛📞............⇧¸⇧*
★★★★★★🍃🧈🍃★★★★★★
*✅الجواب صحیح:- حضرت علامہ ومولانا مفتی سید شمس الحق مصباحی برکاتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی*
*✅ الجواب صحیح والمجیب فقط حضرت علامہ مولانا محمد امجد علی نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مقیم حال مراد آباد اتر پردیش*
★★★★★★🍃🧈🍃★★★★★★
*🔘قـــادری فقہـــی گـــروپ🔘*
*رابطہ، ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ⇩⇩*
*_📞+918922921676_*
*_📞+919267478373_*
*المشتـــہر؛*
*منجانب؛منتظمین قــادری فقہــی گروپ؛محمد امتـــیاز عالــم تـارابـاڑی پورنیہ بہــار انڈیا؛*
★★★★★★🍃🧈🍃★★★★★★
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں