🖋️سوال کیا فرماتے علماۓ کرام اس مسٔلہ ھذا کے بارے میں کہ نماز پڑھ کر مصلی کو کیوں مور تے ہیں جواب عنایت فرمائیں
🍀مستفتی محمدانس رضا بنگال🍀
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴
🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋
✍الجواب۔ اللھم ھدایۃ الحق والصواب
🌹اعلحضرت الشاہ امام احمدرضا خان فاضل بریلوی نوراللہ مرقدہ اسی نوعیت کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوےتحریر فرماتے ہیں
" ابن عساکر نے تاریخ میں حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں " الشیاطین یستعملون ثیابکم فاذا نزع احدکم ثوبہ فلیطوہ حتی ترجع الیھا انفاسھا فان الشیطان لایلبس ثوبامطویا "
🖋️(ترجمہ)یعنی شیطان تمہارے کپڑے استعمال میں لاتے ہیں تو کپڑا اتارکر تہ کردیاکرو کہ اس کا دم راست ہوجاے کہ شیطان تہ کئے ہوے کپڑے کو نہیں پہنتا ۔
📗کنزالعمال" جلد۱۵ " صفحہ ۲۹۹
👈اور"معجم اوسط طبرانی" میں ہے
"اطووا ثیابکم حتی ترجع الیھا ارواحھا فان الشیطان اذاوجد ثوبا مطویا لم یلبسہ وان وجدہ منشورا یلبسہ "
🖊️(ترجمہ)یعنی کپڑے لپیٹ دیاکرو کہ ان کی جان میں جان آجاے کہ شیطان جس کپڑے کو لپٹا ہوا دیکھتا ہے اسے نہیں پہنتا اور جسے پھیلا ہوا پاتاہے اسے پہنتاہے ۔
📙کنزالعمال"جلد۱۵ "صفحہ ۲۹۹
🌹ابن ابی الدنیا نے قیس ابن ابی حازم سے روایت کی " قال ما من فراش یکون مفروشا لاینام علیہ احدالانام علیہ الشیطان "
🖍️(ترجمہ) یعنی جہاں کوئی بچھونا بچھا ہو جس پر کوئی سوتا نہ ہو اس پر شیطان سوتاہے اھ ان احادیث سے اس کی اصل نکلتی ہے اور پورا لپیٹ دینا بہتر ۔
📚بحوالہ فتاوی رضویہ" جلدسوم" صفحہ ۷۵،
📚بحوالہ فتاوی فقیہ ملت " جلداول" باب صفۃ الصلاۃ " صفحہ ۱۰۸،
👈(الحاصل) لہذا نااہل لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ مصلی نہیں موڑنے کی صورت میں شیطان اس مصلی پر نماز پڑھتاہے تو یہ بے اصل ہے
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
(((((((✍️شرف قلم )))))))))
عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ
مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)
۲۰/شوال المکرم ۱۴۴۱ھ بمطابق ۱۱۳/جون/ ۲۰۲۰ء
🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں