یوم وصال حضرت سیدہ حلیمہ سعدیہ رضی اللّه عنہا
حضور نبی کریم صلَى اللّٰهُ عَلَيہ وآلہ واصحابہ وَسَلَّم کی رضائی والدہ ماجدہ
حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا تاریخ اسلام کی وہ خوش نصیب خاتون ہیں جنہیں رسول اللہ صلَى اللّٰهُ عَلَيہ وآلہ واصحابہ وَسَلَّم کو دودھ پلانے اور پرورش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا یہ سعادت حضرت سیدہ حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا ہی کو حاصل ہوئی کہ رسول اللہ صلَى اللّٰهُ عَلَيہ وآلہ واصحابہ وَسَلَّم آپ رضی اللہ عنہا کی گود میں کھیلے اور آپ رضی اللہ عنہا کے زیر سایہ زندگی کے ابتدائی مراحل طے کیئے حضرت سیدہ حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کا تعلق عرب کے مشہور قبیلے بنی سعد سے تھا
آپ رضی اللہ عنہا دایہ تھیں عرب کے رواج کے مطابق مکہ مکرمہ میں بچوں کو اچھی صحت اور تربیت کے لیے گاوں میں بھیج دیا جاتا تھا اور اس کے عوض دایہ یا بچے پالنے والی عورتوں کو باقاعدہ معاوضہ بھی دیا جاتا تھا رسول اللہ صلَى اللّٰهُ عَلَيہ وآلہ واصحابہ وَسَلَّم دُرِ یتیم تھے حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا نے مختصر وقت کے لئے آپ صلَى اللّٰهُ عَلَيہ وآلہ واصحابہ وَسَلَّم کی پرورش کا ذمہ لیا تو ان کو گمان گزرا کہ میں ایک یتیم بچے کو لے جا رہی ہوں جانے اس کے گھر سے مجھے انعام واکرام بھی حاصل ہو یا نہ ہو تاہم حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلَى اللّٰهُ عَلَيہ وآلہ واصحابہ وَسَلَّم کو ساتھ لے گئیں اس سے پہلے آپ رضی اللہ عنہا کا گھرانہ غربت افلاس اور تنگدستی کا شکار تھا رسول اللہ صلَى اللّٰهُ عَلَيہ وآلہ واصحابہ وَسَلَّم کے دم قدم سے آپ رضی اللہ عنہا کے ہاں ربانی برکات کا نزول ہوا اور آپ رضی اللہ عنہا کی تمام عسرت دور ہوگئی رسول اللہ صلَى اللّٰهُ عَلَيہ وآلہ واصحابہ وَسَلَّم تمام عمر اپنی رضاعی والدہ حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کی اور آپ رضی اللہ عنہا کی نسبت سے آپ رضی اللہ عنہا کے تمام گھرانے کی بے حد عزت و توقیر فرماتے رہے آپ رضی اللہ عنہا ملنے کے لئے آتیں تو رسول اللہ صلَى اللّٰهُ عَلَيہ وآلہ واصحابہ وَسَلَّم ان کے بیٹھنے کے لئے اپن چادر زمین پر بچھا دیتے اور بے حد اپنائیت سے پیش آتے تاریخ اسلام میں ایسی خواتین کم ملیں گی جن کے حصے میں وہ سعادت و خوش بختی آئی جو حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کو نصیب ہوئی۔
پیرزادہ بدر بشیرشیروی ہارونی
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں