-----------------------------------------------------------
*📚متقدمین اور متأخیرین کسے کہتے ہیں؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ
متقدمین اور متاءخرین کس کو کہتے ہیں براۓ کرم جواب دےکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں ۔۔۔ عین نوازش ہوگی
*سائل: حافظ محمد انصر قادری*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ*
*📝الــــجــــوابـــــ👇*
*جنہوں نے امام اعظم اور صاحبین رضی اللہ تعالی عنہم کا زمانہ پایا اور ان سے فیض حاصل کیا ان کو متقدمین کہتے ہیں ۔*
*اور جنہوں نے ائمہ ثلاثہ سے فیض حاصل نہ کیا ہو ان کو متأخیرین کہتے ہیں۔ اور اکثر جابجا فقہاء کے استعمال سے یہی سمجھے جاتے ہیں اور یہی ظاہر ہے اور ایک یہ قول یہ ہے کہ امام عظم سے امام شیبانی تک متقدمین اور شمس الائمہ حلوانی سے حافظ الدین بخاری تک متأخیرین کہتے ہیں۔ اور ذہبی کی میزان میں یوں ہے کہ متقدمین اور متأخیرین کا حد فاصل تیسری صدی کا شروع ہے یعنی تیسری صدی کے پہلے کے لوگ متقدمین اور دوسری صدی کے بعد کے لوگ متأخیرین کہلاتے ہیں " اھ*
*📕 ( مقدمہ مفید المفتی ص 77 )*
*واللہ اعلم بالصواب* ◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*✍شرف قلم: حضرت علامہ و مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی*
*📞+917666456313*
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں