کفار و مشرکین کے شیرخوار مردہ بچے جنتی یا جہنمی؟

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
---------------------------------
*📚کفار و مشرکین کے شیرخوار مردہ بچے جنتی یا جہنمی؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام عليكم
مسئلہ کافر و مشرک کے گھر میں پیدا ہونے والا بچہ فورن انتقال کر جاے تو اس کا ٹھکانا کیا ہوگا جوب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔
*سائل: اختر رضا گھورنپوری*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب بعون المک الوہاب* صورت مسئولہ میں کفار و مشرکین کے وہ بچے جو شیر خواری میں مرگئے اس سلسلے میں فقہاء کا اختلاف ہے مگر قول راجح یہ ہیکہ وہ مغفور اور جنتی ہیں۔

📑جیسا کہ اشعةاللمعات میں ہے۔۔۔
مگر جو کچھ کتاب وسنت کی نص سے بالبداہت ثابت ہے اور جس پر اہل دین کا اجماع ہو چکا ہے یہ ہیکہ مسلمانوں کے بچے جنت میں جائیں گے۔ اور کفار کے بچوں کے متعلق تین قول ہیں۔
پہلا۔ وہ دوزخ میں جائیں گے۔
دوسرا۔ ان کے بارے میں توقف کیا جائے اور کوئی فیصلہ صادر نہ کیا جائے۔
تیسرا۔ یہ کہ وہ بھی جنتی ہیں۔
ان تینوں اقوال میں صحیح تریہ تیسرا قول ہے کیونکہ دین سے بداہة یہ بات ثابت ہے کہ خدا تعالی کسی کو بھی بےگناہ عذاب نہ دے گا۔
*( 📚اشعةاللمعات۔اردو۔ج اول صفحہ 333 مکتبہ اعتقادپبلشنگ ہاؤس )*

*ھٰذا ما ظھر لی و اللہ سبحانہ اعلم*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا محمد عمر علی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی اسلامپورخادم التدریس مدرسہ بحرالعلوم قادریہ باتھ اصلی سیتامڑھی بہار*
*+919801421587*


*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*

*✅الجواب صحیح و صواب: حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ المتوطن ھر پوروا باجپٹی سیتا مڑھی بھار*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مفتی محمد شرف الدین رضوی صاحب قبلہ کلکتہ*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے