کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں
جمعہ اذان ہونے کے بعد بھی
کچھ لوگ اپنی دکان کھلی رکھتے ہیں
انکے لئے کیا حکم ہے جواب عنایت فرمائیں..
ارمان علی . بلرامپور
الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسؤلہ میں حکم شرع یہ ہے کہ پہلی آذان کے ہوتے ہی سعی واجب ہے اور بیع وغیرہ ان چیزوں کا جو سعی کے منافی ہوں چھوڑ دینا واجب یہاں تک کہ راستہ چلتے ہوئے اگر خرید و فروخت کی تو یہ بھی ناجائز كما فى الفتاوى الهندية يجب السعى وترك البيع بالأذان الأول(فتاوى هندية،ج،١ص١٦٥) والله تعالى اعلم بالصواب
كتبه عبده المذنب محمد توقير عالم الثقافي غفرله
١٩/شوال المكرم ١٤٤١ھ مطابق ١٩ جون ٢٠٢٠
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں