دُرِّمُخْتاراعلی حضرت کی نظر میں

دُرِّمُخْتاراعلی حضرت کی نظر میں:
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہٗ العزیز لکھتے ہیں:
"دُرِّمُختاربحرعلم کی وہ دُرِّمُختارہےکہ جب سے تصنیف ہوئی مشارق ومغارب ارض میں فتواۓ مذہب حنفی کاگویامدار
اس کی تحقیقاتِ عالیہ وتدقیقاتِ غالیہ پرہوگیا۔
اللہ عزوجل رحمت فرمائے علامہ سید ابن عابدین شامی پرکہ فرماتے ہیں:
"ان کتاب "الدرالمختار شرح تنویر الابصار"قدطارفی الاقطاروسارفی الامصاروفاق فی الاشتھارعلی الشمس فی رابعۃ النھارحتی اکب الناس علیہ وصارمفزعھم الیہ وھوالحری بان یطلب ویکون الیہ المذھب فانہ الطرازالمذھب فی المذہب فلقدحوی من الفروع المنقحۃ والمسائل المصححۃ مالم یحوہ غیرہ من کبارالاسفارولم تنسج علی منوالہ یدالافکار"
خلاصہ یہ کہ درمختار نے تمام عالم میں آفتاب چاشت کی طرح شہرت پائی،مخلوق ہمہ تن اس سے گرویدہ ہوکراپنے مہمات میں اس کی طرف التجا لائ۔
یہ کتاب اسی لائق ہے کہ اسے مطلوب بنائیں اور اس کی طرف رجوع لائیں،کہ یہ دامن مذہب کی زرنگارگوٹ ہے،وہ تصحیح وتنقیح کے مسائل جمع ہیں کہ بڑی بڑی کتابوں میں مجتمع نہیں،آج تک اس انداز کی کتاب تصنیف نہ ہوئی"
(فتاویٰ رضویہ:٣٨٢/٣،ممبئ)
*ترسیل*
محمد اسلم رضا قادری اشفاقی
{رکن:سنی ایجوکیشنل ٹرسٹ}
باسنی ناگور شریف۔
17ذی قعدہ1441ھ
9جولائ2020

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے