kiya taweez pahan kar biwi se jima kar sakte hain ‎کیا تعویذ پہن کر بیوی سے جماع کر سکتے ہیں؟

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚کیا تعویذ پہن کر بیوی سے جماع کر سکتے ہیں؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 
کیا فرماتےہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ جب کوئی تعویذ پہنتا ہے اور وہ حالت جنابت میں ہوتا ہے تو تعویذ اس کے بدن سے مس کرتا ہے اور تعویذ میں آیت قرآنیہ، و اسمائے اللہ جل مجدہ لکھے ہوتے ہیں تو کیا اس میں کوئی بے ادبی کا پہلو نہیں ہے؟؟ برائے کرام علمائے کرام تشریح فرمائیں! ۔ 
مع حوالہ جواب سے نوازیں ۔
*المستفتی: محمد ایوب رضا کلکتوی*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ* 
*الجواب اللھم ہدایتہ الحق والصواب* 
جس تعویذ کے حروف ظاہر ہوں اسے پہن کر " بیت الخلاء وغیرہ نجاست کی جگہوں میں جانا منع ہے"

📃حدیث شریف میں ہے 
*" کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم اذا دخل الخلاء نزع خاتمہ "* 
یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں جاتے تو اپنی انگوٹھی اتار دیتے
(اس لئے کہ اس پر محمد رسول اللہ نقش تھا )
*( 📔ابو داؤد ٬ ترمذی )*
اور اگر حروف نظر نہ آتے ہوں تو انہیں پہن کر جانے میں کوئی حرج نہیں۔
اور تعویذ پہنے ہوئے بیوی سے صحبت کرنا جائز ہے چاہے حروف ظاہر ہوں یا پوشیدہ۔
*(📚فتاویٰ فیض الرسول جلد دوم صفحہ نمبر 662 )*

*واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر۔*
*+919838501782*

*خلاصۂ جواب: از سید شمس الحق برکاتی مصباحی*
"ظاہری حروف والے تعویذ کی ممانعت ہے تاکہ بے ادبی نہ ہو خواہ حالتِ جنابت ہو یا وقتِ صحبت ہو یا دخول بیت الخلاء کی صورت ہو، اور جب مستور ہو خواہ کسی خول میں یا کپڑے وغیرہ میں جیسا کہ فی زماننا موم جامہ کرکے پہننا مروج ہے تو ممانعت نہیں،"
یہی سوال کا جواب ہے جو مجیب کی جانب سے دیے گئے جواب سے واضح ہے!
" فتدبر
*✅الجواب صحیح: خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی قبلہ*
*✅الجواب صحیح وصواب: حضرت مفتی محمد امین قادری رضوی صاحب قبلہ دیوان بازار مراداباد یوپی۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے