Qaseedtan Raetan ‎قصیدتان رائعتان

قصیدتان رائعتان ❤ از : امام اہلسنت امام احمد رضا خاں

https://archive.org/details/QaseedTanRaetan

سابق مفتی اعظم ہند سیف الله المسلول علامہ فضل رسول عثمانی قادری برکاتی بدایونی رحمه الله کی ولادت 1213ھ میں ہوئی تھی، آپ بر صغیر پاک و ہند کے جید عالم دین، متکلم، مناظر اور مصنف تھے، ساتھ ہی ساتھ آپ جماعت اہلسنت کے مقتدا و پیشوا کی حیثیت سے مشہور و معروف تھے، آپ کی وفات 1289ھ (1872ء) میں ہوئی، سنه 1300ھ میں آپ کے عرس کے موقع پر امام اہلسنت امام احمد رضا قادری برکاتی محدث بریلوی رحمه الله نے آپ کی شان میں عربی میں قصیدہ پیش کیا جو "قصیدتان رائعتان" کے نام سے شائع ہوا۔

یہ قصیدتان رائعتان اصحاب بدر (رضی الله عنہم اجمعین) کی نسبت سے 313 اشعار پر مشتمل ہے، اس میں دو قصیدے ہیں پہلا قصیدہ "قصیده نونیہ" (مدایح فضل رسول) ہے جس میں 243 اشعار ہیں جب کہ دوسرا قصیدہ "قصیدہ دالیہ" (حماید فضل رسول) ہے جس میں 70 اشعار ہیں۔ ان قصائد کی ترتیب و تقدیم کا کام شہید بغداد علامہ اسید الحق قادری محدث بدایونی رحمه الله نے کیا، جب کہ ترجمہ و تشریح کا کام علامہ عاصم اقبال مجیدی بدایونی حفظہ الله نے انجام دیا۔

_______________________________________________

#फ़ज़ीलत_परवीन,#Fazilat_Parveen,#فضیلت_پروین

_______________________________________________

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے