-----------------------------------------------------------
*📚کیا قربانی کے ایک حصے میں دو لوگ شریک ہو سکتے ہیں؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
الســـــلام عليكم ورحمتہ اللہ۔۔۔
کیاقربانی کے ایک حصے میں دو انسان شامل ہوسکتے ہیں۔
*سائل: محمد شــاہ جہاں اسمعیلی کشن گنج بہار۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*وعلیکم السلام و رحمت اللّٰہ وبرکاتہ*
*الجواب :* قربانی کے چھوٹے جانور مثلاً دنبہ, بھیڑ اور بکرا وغیرہ میں اسی طرح قربانی کے بڑے جانور کے ایک حصہ میں دو لوگ شریک نہیں ہوسکتے -
📑جیساکہ مجدد اعظم سیدی سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی فتاوی رضویہ شریف میں ارشاد فرماتے ہیں
" گائے یا اونٹ میں دو سے سات تک شریک ہوسکتے ہیں اور صحیح یہ ہے کہ کسی طرح باہم حصہ کریں جبکہ ایک حصہ سے کم نہ ہو جائز ہے ہاں اگر ایک نے سوا چھ حصے لئے دوسرے نے پون تو وہ جانور نرا گوشت ہوگیا قربانی و عقیقہ کچھ نہ ہوا نہ اس پون والے کا نہ سوا چھ والے کا کہ ایک حصہ سے کم میں تقرب نہیں ہوسکتا اور جب اسکے ایک جز میں نہ ہوا تو کسی جز میں نہ ہوا اللہ عزوجل ہر شریک سے غنی ہے یہ نہیں ہوسکتا کہ بعض اسکے لئے اور بعض غیر کے لئے جسکا یک ذرہ غیر کے لئے ہو وہ کل غیر کے لئے ہے " اھ
*(📒ج:20/ص: 457/458/ قربانی کا بیان / مکتبہ دعوت اسلامی )*
📃اور بہار شریعت میں ہے
" جب قربانی کے شرائط پائے جائیں تو بکری کا ذبح کرنا یا اونٹ یا گائے کا ساتواں حصہ واجب ہے ساتویں حصہ سے کم نہیں ہوسکتا بلکہ اونٹ یا گائے کے شرکاء میں اگر کسی شریک کا ساتواں حصہ سے کم ہے تو کسی کی قربانی نہیں ہوئی یعنی جسکا ساتواں حصہ یا اس سے زیادہ ہے اسکی بھی قربانی نہیں ہوئی " اھ
*( 📘ح:15/ص:335/ اضحیہ یعنی قربانی کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی)*
📄اور درمختار میں ہے
*" ولو لأحدھم أقل من سبع لم یجز عن أحد " اھ*
*(📚 ج:9/ص:457/ کتاب الاضحیۃ / دار عالم الکتب )*
*واللہ تعالیٰ اعلم*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔*
*+919756464316*
*✅صح الجواب: شہزادۂ حضور فقیہ ملت حضرت مفتی ابرار احمد امجدی برکاتی صاحب قبلہ دام ظلہ العالی مرکز تربیت افتاء اوجھا گنج ضلع بستی۔*
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح: حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں