کیا عورتیں چہرے کے بال صاف کر سکتی ہیں؟

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚کیا عورتیں چہرے کے بال صاف کر سکتی ہیں؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَ رَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 
علماۓ کرام کی بارگاہ عالیہ میں مسٸلہ ہے ایک عورت کے رخسار پر بال آگئے اور موچھوں کی جگہ پر بھی بال آگئے جو دیکھنے میں خراب لگتا ہے عورتیں بولتیں ھیں یہ صاف کرالو بیوٹی پالر جاکر تو مقصد اصلیہ ہے ہے کہ ایسا کرنا جاٸز ہے یا نہیں ، جواب عنایت فرماٸیں 
*ساٸل: محمد ساجد نوری امام جامع مسجد سی پور گلبرگہ شریف کرناٹک*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*و علیکم السلام ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ*

*الجواب بعون الملک الوہاب* صورت مسٶلہ میں عورتوں کو چہرے کے بال صاف کرنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ مستحب ہے تاکہ مردوں سے مشابہت پیدا نہ ہو ، باعث تقبیح صورت نہ ہو جو شرعاً نہ پسند ، اسی طرح مونچھو پر آنے والے بال ، نیز چہرے کے صفائی کا یہ حکم جب مرد کے لیۓ ثابت تو عورت کے لیۓ بدرجہ اولیٰ ثابت کیوں کی تزین خاص عورتوں ہی کے لیۓ ہے 

📃جسیا کہ رد المحتار میں فرمایا گیا *”” لا بأس باخذ الحاجبین و شعر وجھہ مالم یشبہ المخنث ““*
یعنی بھٶوں کے بال لینے میں ( جبکہ زیادہ بڑے ہوں ) اور چھرے کے بال لینے میں کوئی حرج نہیں تاکہ مخنث کے مشابہ نہ ہوں 
*( 📕رد المحتار علی الدر المختار الجزء التاسع ص ٥٨٣ مکتب دار العالم الکتب )*

📄سیدی اعلیٰ حضرت علیہ الرحمتہ و الرضوان چہرے کے بالوں پر کلام کرتے ہوۓ فرماتے ہیں کہ : گالوں پر جو خفیف بال کسی کے کم کسی کے آنکھوں تک نکلتے ہیں --- ان کے صاف کرنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ بسااوقات ان کی پرورش باعث تشبہ خلق و تقبیح صورت ہوتی ہے جو شرعاً ہر گز پسندیدہ نہیں 
*( 📔فتاوی رضویہ شریف ج نہم قسط اول ص ٨٦ رضا اکیڈمی ممبٸ )*  

🔎اسی طرح فرماتے ہیں صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی الاعظمی کہ بھوں کے بال اگر بڑے ہو گۓ تو انکو ترشوا سکتے ہیں چہرے کے بال لینا بھی جاٸز ہے جس کو خط بنوانا کہتے ہیں الخ تو جب مرد کے لیۓ جواز ثابت تو عورت تو ہے ہی زینت تو اسکے لیۓ برجہ اولیٰ جواز ثابت 
*( 📚بہار شریعت ج چہارم ح شانزدہم ص ١٩٧ قادری بکڈپو )* 

اسی طرح فرمایا گیا قانون شریعت میں 
*( 📘قانون شریعت ح دوم ص ٢٦٨ )* 

*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا محمد مشاہد رضا حشمتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس جامعتہ ریاض الجنتہ رام پور کیمری۔* 
*+919720751982*

*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح: حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ مسجد نور جاجپور اڑیسہ۔*
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح: حضرت مولانا محمد امین قادری صاحب قبلہ مراداباد۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے