-----------------------------------------------------------
*🕯شیخ محمد فاضل قادری مجددی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ🕯*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*نام و نسب:*
*آپ کا نام:* محمد فاضل۔
*والد کا نام:* سید عنایت اللّٰه۔
*کنیت:* ابو الفرح۔
آپ کے اجداد میں سید بدیع الدین آغا تھے جو ہمایوں کے زمانے میں بر صغیر پاک وہند میں تشریف لائے تھے۔
*تاریخ و مقام ولادت:* آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ 1070 ھ بمطابق 1660ء میں نور پور (چک قاضی) تحصیل شکر گڑھ، ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔
*تحصیلِ علم:* آپ نے ابتدائی تعلیم لاہور کے تعلیمی درس گاہوں سے حاصل کی،عربی فارسی علوم کی تحصیل مولوی عبد الحکیم سیالکوٹی کے نواسہ ابو الحسن فتح محمد اور میاں محمد غوث لاہوری سے کی، مزید تعلیم کے لئے دہلی بھی گئے۔
*بیعت:* آپ نے بیعت شیخ محمد افضل قادری رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پر کی۔
*سیرت و خصائص:* شیخ محمد فاضل قادری مجددی بٹالوی پنجاب کے علمائے اجلہ اور فضلائے کبری میں سے شریعت و طریقت میں ایسا قدم راسخ رکھتے تھے کہ کسی علمائے عہد اور مشائخ ِ وقت کو آپ کے قول و فعل پر جائے نکتہ چینی نہ تھی۔ تمام عمر تدریس اور تعلیمِ طالبانِ علم اور حق میں بسر کی۔ اور ہزارہا خلقت آپ کے وسیلے سے کمالاتِ ظاہری و باطنی کو پہنچی۔ جب آپ بٹالہ میں خانقاہ کی عمارت بنواتے تھے تو آپ کے پاس کچھ نقد موجود نہ تھا پس آپ معماروں و مزدوروں کو اجرت ہر روز خزانۂ غیب سے دیتے تھے۔
*وفات:* آپ کی وفات 14 ذو الحجہ 1151ھ/ بمطابق 24 مارچ 1739ء میں ہوئی۔ آپ کا مزار قصبۂ بٹالہ میں زیارت گاہِ عام ہے۔
*ماخذ و مراجع:* حدائق الحنفیہ، تذکرۂ مشائخِ قادریہ۔
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*المرتب⬅ محــمد یـوسـف رضــا رضــوی امجــدی 📱919604397443*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں