----------------------------------------------------
📚بیوی کو عرش کہہ کر پکارنا کیسا ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
علماۓ کرام سے گزارش ہے کہ زید کی بیوی کا نام فرحین ہے اور فرحین کو زید کو گھر والے پیار سے عرشی کہہ کر پکارتے ہیں مگر زید پیار سے عرش کہہ کر پکارتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا زید کا عرش کہہ کر پکارنا سہی ہے اور اگر یہ غلط ہے تو زید کیا کہہ کر پکارے۔
*سائل: محمد مجاہد صدیقی پونہ مہاراشٹرا*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام و رحمة اللّٰه وبركاته*
*الجواب بعون الملک الوہاب*
صورت مستفسرہ میں زید کی بیوی کو عرش یا عرشی کہہ کر پکارنا جائز ہے مگر اصل نام سے پکارا جائے تو بہتر اور مناسب ہے کیوں کہ زید کے گھر والے عرشی کہتے ہیں کبھی غصے میں کرسی کہہ دئیے تو دل آزاری ہوگی اس لیے فرحین نام سے پکارنا زیادہ اولی ہے
اور زید اگر پیار محبت سے اپنی بیوی کو عرش کہتاہے تو اس میں حرج نہیں،
حضورنبی کریم رؤف الرحیم ﷺ حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہا، کو پیار سے حمیراء کہا کرتے تھے ؛
حدیث شریف میں ہے
حضور ﷺ برے ناموں کو بدل دیا کرتے تھے
*(📚مستفاد بہار شریعت حصہ 16 نام رکھنے کا بیان )*
🔍لہذا عرش یہ برے ناموں میں سے نہیں
لے سکتے ہیں
مگر اصل نام لے کر پکارنا زیادہ بہتر ہے
*واللّٰه تعالیٰ اعلم بالصواب*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا محمد معصوم رضا نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی منگلور کرناٹک انڈیا*
*+918052167976*
عرفی نام جو عموما عام و خاص میں راٸج ہیں اگر نام میں کوٸی براٸی و خامی نہیں تو پکارنے میں کوٸی کراہت نہیں۔ لھذا عرش یا عرشی پکارنے میں کوٸی مضاٸقہ نہیں۔
واللہ اعلم
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح: حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ۔*
*✅الجواب صحیح وصواب: حضرت مفتی محمد امین قادری رضوی صاحب قبلہ دیوان بازار مراداباد یوپی۔*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں