السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام رہنمائی فرمائیں زید کا سوال ہے کہ بکر ایک عالم دین ہے عمرو اور دیگر عوام انپڑھ ہے زید کا کہنا ہے کہ بکر غلط کام کریگا تو اسے ڈبل گناہ ہوگا اس لیئے کہ زید عالم ہے اور عمرو اور دیگر عوام جو انپڑھ ہے غلط کام کرنے کی وجہ سے وہ ایک ہی گناہ کا مرتکب ہو گا ۔اس جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی حوالہ کے ساتھ
*سائل محمد مشرف رضا رضوی پورنیہ بہار انڈیا*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُاَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ*
*الجواب بعون الملک الوہاب*
صورت مسٶلہ میں زید کا قول غلط ہے
📑حدیث شریف میں ہے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : عالم کا گناہ ایک گناہ اور جاھل کا گناہ دو گناہ (یعنی عالم گناہ کرتا ہےتو اس کے نامہ اعمال میں ایک گناہ لکھا جاتا ہے اور جاھل کرتا ہے تو اس کے نامہ اعمال میں دوگناہ لکھا جاتا ہے)
کسی نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس لئے فرمایا عالم پر وبال اسی گناہ کا ہے کہ گناہ کیوں کیا
اور جاھل پر ایک وبال گناہ کرنےکا اور دوسراوبال علم نہ سیکھنے کا
(📚بحوالہ فتاویٰ رضویہ ج١ ص٧٤ حوالہ برکات شریعت حصہ٢ ص٧٣٢تا٧٣٣ )
🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
✍🏻شرف قلم عبید اللہ رضوی بریلوی صاحب قبلہ خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج ضلع بریلی شریف یوپی*
*🗓 ١, محرم الحرام ۱۴۴۲ھ مطابق ۲۰ اگست ٠٢٠٢ء بروز جمعرات
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
✅الجواب صحیح و المجیب نجیح حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں