--------------------------------------------------
عاشورہ کی نماز جماعت سے پڑھنا کیسا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ عاشوراء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں اور اگر پڑھ سکتے ہیں تو کس طریقے سے پڑھی جائے گی
جواب عنایت فرمائیں
عین نوازش وکرم ہو گا۔
*سائل: وقار رضا*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَ رَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ*
*الجواب اللھم ہدایت الحق والصواب*
کوئی بھی نفلی نماز عاشورہ ہو یا دیگر تداعی طور پر جائز نہیں بلکہ مکروہ قرار دی گئی ہے, (تداعی) جس میں چار یا زیادہ ہوں, دو تین تک ہوں تو جماعت سے پڑھ سکتے ہیں, یعنی ان میں سے کوئی ایک امام بن جائے باقی لوگ اقتداء کریں اور پڑھنے کا طریقہ وہی رہے گا ہاں جس نماز کو ادا کی جائے تو اس میں سورتوں کی تخصیص کی ہوئی ہوتی ہیں تو اگر ممکن ہو تو انہیں سورتوں کو متخصص کر کے پڑھیں بہتر ہوگا۔
📑جیسا کہ میرے امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:
ہمارے ائمہ کرام رضی ﷲ تعالٰی عنہم کے نزدیك نوافل کی جماعت بتداعی مکروہ ہے۔
تداعی مذہب اصح میں اس وقت متحقق ہوگی جب چار یا زیادہ مقتدی ہوں دوتین تك کراہت نہیں،
*فی الدر یکرہ ذلك لوعلی سبیل التداعی بان یقتدی اربعۃ بواحد کما فی الدر راھ*
*فی الطحطاوی علی مراقی الفلاح فی اقتداء ثلثۃ الاصح عدم الکراھۃ*
📃درمختارمیں ہے یہ مکروہ ہے اگرعلٰی سبیل التداعی ہومثلًا چارآدمی ایك کی اقتداء کریں جیسا کہ درر میں ہے اھ ،
طحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے اگرتین نے ایك کی اقتداء کی تو اصح یہی ہے کہ یہ مکروہ نہیں۔
*(📚فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۷) ص (۴١٦) مکتبہ دعوت اسلامی )*
*واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم و علمه جل مجدة أتم و أحكم*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار۔*
*+918743811087*
*✅الجواب صحیح وصواب: حضرت مفتی محمد امین قادری رضوی صاحب قبلہ دیوان بازار مراداباد یوپی۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں