Header Ads

جہاں چالیس صالح مسلمان جمع ہوں وہاں ایک ولی ہوتا ہے

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
----------------------------------------------------
*📚جہاں چالیس صالح مسلمان جمع ہوں وہاں ایک ولی ہوتا ہے📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال یہ ھیکہ لوگ اس مسئلہ کو بھت بیان کرتے ہیں کہ چالیس لوگوں میں ایک اللہ کا ولی ھوتا یا دوسرے طریقہ سے یہ کہتے ہیں کہ چالیس لوگوں میں ایک جنتی ھوتا ھے یہ بات کہاں تک درست ھے اور اس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منقول کرتے ہیں مع حوالہ جواب سے سرفراز کریں۔
*سائل: محمد معروف رامپور ۔یوپی*
___________💠⚜💠__________

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الوہاب ⇩*

صورت مسئولہ میں یہ بات صحیح ہے
جیسا کہ ایک حدیث کی شرح میں حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ
 اولیاءُاللہ دو قسم کے ہیں:
① تشریعی ولی اور
② تکوینی ولی

① تشریعی ولی یعنی ”اللہ سے قُرب رکھنے والے اولیاء“ حضور کی امت میں بے شمار ہیں جہاں چالیس صالح مسلمان جمع ہوں وہاں ایک دو ولی ضرور ہوتے ہیں
②تکوینی ولی وہ کہ جنہیں عالم میں تصرف کا اختیار دیا گیا ہو، ان کی مخصوص جماعت ہے جیسے غوث، قطب، ابدال وغیرہ ان کی مختلف اقسام ہیں اور یہ تمام قیامت کے ڈر اور رنج سے یا دنیا کے مضر خوف و غم سے محفوظ ہیں۔
*( 📙مراٰۃ المناجیح جلد ۸ صفحہ/۴۷۳ )*

💌اور ایک دوسری حدیث میں ہے کہ جو مروی ہے حضرت کریب ابن عبّاس کے مولی سے وہ عبد اللہ بن عباس سے راوی کہ ان کا فرزند قدید یا عسفان وفات پا گیا تو آپ نے فرمایا کہ دیکھو کتنے لوگ جمع ہیں تو میں نے خبر دی کہ کچھ لوگ جمع ہیں تو آپ نے فرمایا کہ تم کہہ سکتے ہو کہ چالیس لوگ ہیں تو میں نے کہا ہاں فرمایا میت کو لاؤ میں نے حضور کو فرماتے سنا کہ ایسا کوئی مسلمان نہیں جو مرجاۓ اور جنازہ میں چالیس آدمی ہوں جو اللہ کا کوئی شریک نہ بناتے ہوں اللہ ان کی سفارش اس میت کے بارے میں ضرور قبول فرماتا ہے 
*( 📓مسلم شریف )*

🕹اس حدیث کی شرح میں حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمۃ والرضوان مرقاۃ کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ
جہاں چالیس مسلمان جمع ہوں ان میں ایک ولی ضرور ہوتا ہے جسکی دعا قبول ہوتی ہے 
اس سے بھی مراد ولی تشریعی ہے 
مسلمان سے مراد متقی مسلمان ہیں ورنہ سینماؤں وغیرہ میں ہزاروں فساق ہوتے ہیں
*( 📚مراۃ المناجیح جلد دوم صفحہ ۴۶۷ )*

*واللہ اعلم بالصواب*
__________💠⚜💠____________

*✍🏻از قلم: حضرت علامہ و مولانا مفتی محمـد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار۔*
*+918051028089*

*✅لقد اجاب من اصاب: اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔*
___________💠⚜💠__________

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے