--------------------------------------
کافر کے گھر کھانا کھانا کیسا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ.....
سوال
کیا کافر کے گھر کا کھانا جائز ہے...؟؟
*سائل: رضوان ازہر (بریلی شریف)*
__________💠⚜💠___________
*وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ :*
*📝الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩*
ہندوؤں کے یہاں کا گوشت کہ نظر مسلم سے غائب ہو گیا ہو کھانا حرام ھے *" اور باقی چیزوں میں بچنا ہی تقاضائے احتیاط ھے "*
اگر چہ جب تک کسی چیز کے نجس ہونے کا علم نہ ہو نجاست کا حکم نہیں دیا جائے گا؛
*( 📕فتاویٰ امجدیہ جلد چہارم ص ۱۳۸)*
⚜صورت مذکورہ ہندوؤں کے ہاتھ کا پکایا ہوا یا انکا چھوا ہوا کھانا صحیح یہ ھے کہ نجس نہیں
اور یہی مذہب امام اعظم رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کا ھے؛ آپ فرماتے ہیں کہ قرآن پاک میں جو *(انما المشرکون )* نجس فرمایا گیا اس سے مراد انکی اعتقادی نجاست ھے نہ کہ ظاہری؛
اگر ان کے بدن پر یا ہاتھ پر نجاست لگا ہوا ہونا معلوم نہ ہو تو کسی چیز پر ان کا ہاتھ لگ جانے سے اس چیز کو نجس نہیں کہا جائے گا؛ مگر مسلم کو ان کی پکائی ہوئی چیزوں سے احتراز کرنا چاہئے؛
*🔖" ہاں گوشت جس کو انھونے پکایا اور وہ نظر مسلم سے غائب ہو گیا تو اس کا کھانا حرام ھے اگر چہ قرائن سے ایسا معلوم ہوتا ہو کہ یہ گوشت مسلم کا ذبیحہ ھے؛؛*
*( 📚فتاویٰ امجدیہ جلد چہارم ص ۲۹۲)*
*و اللــہ تعــالی اعلــم بالصـــــواب*
__________💠⚜💠____________
*✍🏻کـتبــــــہ: اسیــــر حضور تاج الشریعہ محمد عامل رضا خان المعروف ضیاء انجم قادری رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی لکھیم پور کھیری خادم دارالعلوم اہلسنت گلشن رضا بہرائچ شریف یوپی۔*
*+919918521953*
*✅الجواب صحیح وصواب: محمد رضا امجدی دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف مقام ھرپوروا باجپٹی سیتامڑھی بہار۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: العبد الاثیم محمد معصوم رضا نوری (الھند)*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت قاری انور صاحب قبلہ پیاگپور بہرائچ شریف۔*
___________💠⚜💠__________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں