زید کا کہنا ہے غیر محرم کے ساتھ ہمبستری کرنے سے بندہ کافر ہو جاتا ہے زید کا کہنا درست ہے؟

*🏷️السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🏷️*
 *🖌️سوال کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں* *کہ زید کا کہنا ہے غیر محرم کے ساتھ ہمبستری کرنے سے بندہ کافر ہو جاتا ہے زید کا کہنا درست ہے؟*

*🎈العارض عرفان رضانوری🎈*

 🌀___________💙🌀💙___________🌀
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷

*🏕️وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🏕️*
*🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋*
*✍الجواب بعون الملک العلام،،اللھم ھدایۃالحق والصواب*👇

*مذہب اسلام میں عصمت عفت کو سب سے بڑی قیمتی متاع قراردیاہے اور اس کی حفاظت کو ہر شیی پر مقدم رکھا گیا ہے،،چنانچہ زنا اسلامی معاشرے،، و جملہ ادیان میں انتہائی گھناؤنا فعل اور بدترین گناہ ہے*
*📄جیساکہ "قرآن کریم"رہنمائی کرتےہوےفرماتاہے👇*
*🌹"ولا تقربواالزنی انہ کان فاحشۃ وساء سبیلا"*
*🖌️(ترجمہ کنزالایمان) اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ، بیشک وہ بے حیائی اور بہت بری راہ ہے"*
*📓پارہ" ۱۵" سورہ اسراء"صفحہ ۴*
*📄اسی آیہ کریمہ کےتحت "تفسیرکبیر"میں ہے👇*
 *"ولا تقربوا الزنا إنه كان فاحشة وساء سبيلا"*
*"يقول تعالى ناهيا عباده عن الزنا وعن مقاربته وهو مخالطة أسبابه ودواعيه ( ولا تقربوا الزنا إنه كان فاحشة ) أي ذنبا عظيما ( وساء سبيلا ) أي وبئس طريقا ومسلكا"*
*📚جلدپنجم" صفحہ ۷۳*

*🔭اور دوسری جگہ ارشاد فرماتا ہے👇*
*" وَالَّذِیْنَ ھُمْ لِفُرُوْجِھِمْ حَافِظُوْنَ "*
*(ترجمہ کنزالایمان)اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں*
*📖پارہ ۱۸ "سورہ مؤمنون"صفحہ ۱*
*📖کتب الاحادیث میں ہے👇*
*🏕️حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے ، حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جب مرد زنا کرتا ہے تو اُس سے ایمان نکل کر سر پر سائبان کی طرح ہوجاتا ہے، جب اِس فعل سے جدا ہوتا ہے تواُس کی طرف ایمان لوٹ آتا ہے*
*📜ابوداؤد شریف" جلدچہارم" کتاب السنّۃ" باب الدلیل علی زیادۃ الایمان ونقصانہ"صفحہ ۲۹۳،،،*

*📙دوسری حدیث شریف میں ہے👇*
*⛺حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’تین شخصوں سے اللّٰہ تعالیٰ نہ کلام فرمائے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا اور نہ اُن کی طرف نظر ِرحمت فرمائے گا اور اُن کے لیے دردناک عذاب ہوگا،(۱) بوڑھازانی۔(۲)جھوٹ بولنے والا بادشاہ (۳)تکبر کرنے والا فقیر،،*
*📗مسلم شریف"کتاب الایمان، باب بیان غلظ تحریم اسبال الازار والمنّ بالعطیۃ۔۔۔ الخ" صفحہ ۶۸،*

*📑ایک اور جگہ میں ہے👇*
*⛲حضرت مقداد بن اسود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ،نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ سے ارشاد فرمایا ’’زنا کے بارے میں تم کیا کہتے ہو؟ ‘‘ انہوں نے عرض کی: زنا حرام ہے، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُسے حرام کیا ہے اور وہ قیامت تک حرام رہے گا۔ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’دس عورتوں کے ساتھ زنا کرنا اپنے پڑوسی کی عورت کے ساتھ زنا کرنے (کے گناہ) سے ہلکا ہے*
*📚مسند امام احمد" جلدنہم" مسند الانصار" بقیۃ حدیث المقداد بن الاسود رضی اللّٰہ عنہ" صفحہ ۲۲۶*

*📃"الصحیح البخاری" میں ہے👇*
  *🔮حضرت سمرہ بن جندب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ایک طویل حدیث ہے، حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’ میں نے رات کے وقت دیکھا کہ دوشخص میرے پاس آئے اور مجھے مقدس سر زمین کی طرف لے گئے (اس حدیث میں چند مشاہدات بیان فرمائے اُن میں ایک یہ بات بھی ہے) ہم ایک سوراخ کے پاس پہنچے جو تنور کی طرح اوپر سے تنگ ہے اور نیچے سے کشادہ، اُس میں آگ جل رہی ہے اور اُس آگ میں کچھ مرد اور عورتیں برہنہ ہیں ۔ جب آگ کا شعلہ بلند ہوتا ہے تو وہ لوگ اوپر آجاتے ہیں اور جب شعلے کم ہو جاتے ہیں تو شعلے کے ساتھ وہ بھی اندر چلے جاتے ہیں (یہ کون لوگ تھے ان کے متعلق بیان فرمایا) یہ زانی مرد اور عورتیں ہیں*
*📒بخاری شریف "جلداول"کتاب الجنائز" صفحہ ۴۶۸*

*📜دوسری روایت میں ہے👇*
*"اذا زنی العبد خرج منہ الایمان وکان فوق راسہ کالظلۃ "،،،،*
*’’یعنی جب کوئی مرد اور عورت زنا کرتے ہیں تو ایمان ان کے سینے سے نکل کر سر پر سایہ کی طرح ہوجاتا ہے اسی لئے سرکارﷺ نے ارشاد فرمایا:انسان مومن کامل ہوتے ہوئے زنا کر ہی نہیں سکتا، اس سے پتہ چلتا ہے کہ زنا ایمان کو سلب اور چھین لئے جانے کا باعث ہے۔ جب سرکارﷺ نے ارشاد فرمایا کہ زانی کا ایمان سینے سے نکل جاتا ہے تو حضرت عکرمہ نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: ایمان کس طرح نکل جاتا ہے تو حضرت ابن عباس نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالا اور پھر نکال کر فرمایا، دیکھو اس طرح نکلتا ہے۔*
*(بخاری شریف)*
*🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀*

              *🌹🌹نوٹ🌹🌹👇*
*(الحاصل) لہذا جملہ دلائل وبراہین سے اس بات کا پتہ چلا اور متحقق ہوگیا کہ جب بندہ کسی غیرمحرم سے زنا کرتاہے تو بقول حضور سیدعالم ﷺ*
*🖌️"اذا زنی العبد خرج منہ الایمان وکان فوق راسہ کالظلۃ "،،،،*
*کے تحت ان کا ایمان سلب کر دیا جاتاہے ان کے دل سے ایمان نکل کر سر پر سایہ کی طرح ہوجاتا ہے یعنی ایمان کی روشنی اس کے دل سے نکل جاتا ہے،،، بعد توبہ لوٹ جاتا ہے مگر زید کا کہنا کہ کافر ہی ہوجاتا ہے تو لغو ہے،،،*

 🌀___________💙🌀💙___________🌀
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷

    *🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
         *(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
 *مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۱۳/ذوالحجہ ۱۴۴۱ھ بمطابق ۴/اگست/ ۲۰۲۰ء*
🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے