اذان کیوں دیتے ہیں اس کی شرعی حکم کیا ہے ؟

*🌲السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌲*

*مفتیانِ کرام کی بارگاہ میں عرض تحریر یہ ہیکہ*
*کہ اذان کیوں دیتے ہیں اس کی شرعی حکم کیا ہے ؟* 
*اذان دینا کیا ہے کسی نے سوال کیا ہے*
*📖قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں نوازش ہوگی*
 
*🖌️العارض محمد ارشاد عالم پلاموں جھارکھنڈ*

*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
                         *🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴*
*🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋*

*✍الجواب۔بعون اللہ الملک العلام👇*
*صورت مسئولہ میں حکم شرع یہ ہے*
*کہ اذان عرف شرع میں ایک خاص قسم کا اعلان ہے۔اور اذان شعائراللہ میں سے ہے۔ نماز پنجگانہ کے لئے اذان کہنا سنت مؤکدہ ہے*
*📖جیساکہ" قرآن کریم " رہنمائی کرتے ہوے فرماتاہے 👇*
*"ومن احسن قولا ممن دعاالی اللہ وعمل صالحا وقال اننی من المسلمین"*
*🖊️(ترجمہ)اس سے اچھی کس کی بات جو اللہ کی طرف بلاے اور نیک کام کرے اور یہ کہے کہ میں مسلمان میں ہوں*
*📗پارہ ۲۴،سورہ حم السجدہ، رکوع نمبر ۱۸،آیت ۳۳،صفحہ نمبر ۱۹ حافظی قرآن*

*📑فقہ حنفی کی مستند ومعتبر ومعتدل کتاب "الفتاوی الھندیۃ" میں ہے👇*
*"الاذان سنۃ لاداءالمکتوبات بالجماعۃ کذا فی فتاوی قاضیخان وقیل انہ واجب والصحیح انہ سنۃ مئوکدۃ کذافی الکافی وعلیہ عامۃ المشایخ ھکذافی المحیط"*
*📔جلداول،کتاب الصلاۃ، الباب الثانی فی الاذن وفیہ فصلان، صفحہ ۵۳،،*

*📃"درمختار "میں ہے👇*
*"(ھو)لغۃ الاعلام وشرعا:(اعلام مخصوص)*
*📔جلددوم، کتاب الصلاۃ،باب الاذان، صفحہ ۵۸،*

*📄"ردالمحتار" میں ہے 👇*
*" قولہ:(وشرعااعلام مخصوص)ای :اعلام بالصلاۃ قال فی الدرر ' ویطلق علی الالفاظ المخصوصۃ اھ ' ای :التی یحصل بھا الاعلام،*
*(حاشیہ)"درمختار"میں ہے👇*
*"قال الرافعی :قولہ:(ای:اعلام بالصلاۃ)ای: بارادۃ الصلاۃ جماعۃ فدخل الاذان بین جماعۃ حاضرین ارادوھا عالمین بدخول الوقت"*
*📒جلددوم،کتاب الصلاۃ، باب الاذان،صفحہ نمبر ۵۸،،*

*📘اسی نوعیت کا ایک سوال کے جواب میں شیرنیپال حضرت علامہ مفتی جیش محمدالصدیقی البرکاتی تحریر فرماتے ہیں👇*
*"اذان قرآن واحادیث سے ثابت ہے شعائراسلام سے اعلی درجہ پرہے خدااور رسول جل وعلاوﷺ کو مطلوب ومحبوب مؤذن کو اذان کے طفیل جنت کی بشارت اور روزقیامت مسرت سے گردن لمبی سر اونچا"*
*📗فتاوی برکات، جلددوم،صفحہ ۱۹۹،*

*🌹صاحب"بہارشریعت" حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی نوراللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں👇*
*" فرض پنجگانہ کہ انہیں میں جمعہ بھی ہے جب جماعت مستحبہ کے ساتھ مسجد میں وقت پراداکیئے جائیں توان کے لئے اذان سنت مئوکدہ ہے اور اس کا حکم مثل واجب ہے کہ اگر اذان نہ کہی تو وہاں کے سب لوگ گنہگار ہونگے۔ یہاں تک کہ امام محمد رحمہ اللہ تعالی نے فرمایا اگر کسی شہر کے سب لوگ اذان ترک کردیں تو میں ان سے قتال کرونگا اور اگر ایک شخص چھوڑدے تو اسے مارونگا اور قید کرونگا "*
*📗جلدسوم،حصہ سوم،اذان کا بیان، صفحہ نمبر ۴۶۴،*

*🌀___________💙🌀💙___________🌀*

    *🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
                         *🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
         *(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
 *مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۸/ذی القعدہ ۱۴۴۱ھ بمطابق ۳۰//جون/ ۲۰۲۰ء*
*🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے