مشروم جس کو ہندی میں ککرمتا اور بعض جگہ دیہاتوں میں کھکھڑی کہاجاتاہے موسم برسات میں اکثر کھیتوں اور جنگلوں میں بغیر بیچ کے اگتاہے کہنے کا میرا مطلب یہ ہے کہ اس میں بیچ نہیں ہوتا ہے بظاہر زمین سے اگنے کے ذرائع نظر آتے تو از روے شرع اس کا کھانا جائز ہے یانہیں ؟

*بسم اللہ الترحمن الرحیم*

*🖊️کیا فرماتے ہیں علماےدین وملت ذیل کے بارے میں* 
*کہ (مشروم) جس کو ہندی میں ککرمتا اور بعض جگہ دیہاتوں میں کھکھڑی کہاجاتاہے موسم برسات میں اکثر کھیتوں اور جنگلوں میں بغیر بیچ کے اگتاہے کہنے کا میرا مطلب یہ ہے کہ اس میں بیچ نہیں ہوتا ہے بظاہر زمین سے اگنے کے ذرائع نظر آتے تو از روے شرع اس کا کھانا جائز ہے یانہیں ؟*

*📖قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں،*

*🖌️مستفتی محمدعمران،امام نورانی مسجد رینگا کھارخرد (سی جی)*

🌀___________💙🌀💙___________🌀
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷

*🕋باسمہ تعالی وتقدس🕋*
*✍️،الجواب ۔بعون الملک الوھاب👇*
*📝"مشروم" جسے عربی زبان میں "حشم الارض" (یعنی زمین کی چربی) کہتے ہیں اور انگریزی زبان میں "Truffle"کہتے ہیں ۔اور ہمارے یہاں عام لفظوں میں سانپ کی چھتری بھی کہتے ہیں،*
*"نباتات"یعنی زمین سے اگنے والی ہر وہ چیز جو قدرتی طور پر اگتاہے، اور یہ اکثر و بیشتر بارش کے ایام میں از خود نکلتاہے جسے لوگ سبزی وغیرہ کے استعمال میں لایا کرتے ہیں ۔اور ہندوستان کے بعض علاقوں میں اس کی کاشت کاری بھی کی جاتی ہے۔ جوکہ حلال وطیب ہے ان کا کھانا جائز ودرست ہے،*

*📃"قرآن کریم" رہنمائی کرتے ہوے فرماتاہے👇*
*"یآایھااللذین آمنوا کلوا من طیبت مارزقنکم"*
*🖌️(ترجمہ) اے ایمان والو کھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں،،*

*📓یارہ ۲،سورہ بقرہ، آیت نمبر ۱۷۲، صفحہ۴،(حافظی قرآن)،*

*📄"شرح سنن ابن ماجہ"میں ہے 👇*
*"عن ابی سعید وجابر قالا قال رسول اللہ ﷺ الکماۃ من المن وماءھاشفاء للعین والعجوۃ من الجنۃ وھی شفاء من الجنۃ"*
*🖌️(ترجمہ)حضرت ابوسعید خدری وحضرت جابر رضی اللہ عنھما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کھمبی(بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے)من کا حصہ ہے اس کا پانی آنکھوں کے لئے شفاء ہے اور عجوہ جنت میں سے ہے اور یہ جنون کے لئے شفاء ہے،*

*📚جلد پنجم،کتاب الطب'،باب الکَمْاَۃِ والعجوۃ،صفحہ ۷۴۰'۷۳۹،*

 🌀___________💙🌀💙___________🌀
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷

    *🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
         *(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
 *مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۲۸/شعبان المعظم ۱۴۴۱ھ بمطابق ۲۲/اپریل/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
*🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے