*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ زید تنہا برہنہ سو سکتا ہے*
*تو زید پر شریعت کا کیا حکم ہے؟*
*📖مزین براہین جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں*
*🖌️المستفتی:-انظار عالم راجستھان*
*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴*
*🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋*
*✍الجواب،اللھم ھدایۃ الحق والصواب👇*
*📜صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ برہنہ (یعنی بالکل ننگے ہوکر سونا) شریعت مطہرہ کی نزدیک ناپسندیدہ فعل ہے، کیونکہ مرد کا ستر ناف سے لےکر گھٹنوں کے نیچے تک ہے اور بلا ضرورت شرعی کشف عورت سخت حرام ہے،*
*📖جیساکہ "شرح جامع ترمذی شریف" میں ہے👇*
*"حدثنا بھز بن حکیم حدثنی ابی عن جدی قال قلت یارسول اللہ عوراتنا ما ناتی منھا وما نذرقال احفظ عورتک الا من زوجتک اوماملکت یمینک فقال الرجل یکون مع الرجل قال ان استطعت ان لا یراھا احد فافعل قلت والرجل یکون خالیا قال فاللہ احق ان یستحیا منہ "*
*🖋️(ترجمہ)بہزبن حکیم اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے عرض کی! یارسول اللہ :( ﷺ )ہم اپنا ستر کس سے چھپائیں اور کس سے نہ چھپائیں ؟ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا تم اپنی بیوی اور کنیز کے علاوہ ہر ایک اپنے ستر کی حفاظت کرو تو انہوں نے عرض کی بعض اوقات آدمی صرف کسی مرد کے ساتھ ہی ہوتاہے تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا اگر تم سے ہوسکے تو ایساکروکہ کوئی بھی شخص اسے نہ دیکھ سکے میں نے عرض کی بعض اوقات بندہ تنہائی میں ہوتاہے تو آپ نےارشاد فرمایا اللہ تعالی اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اس سے حیاء کی جاے،*
*📗جلدچہارم ،کتاب الادب عن رسول اللہ ﷺ ،باب ماجآء فی حفظ العورۃ ،صفحہ ۶۷۵*
*🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️*
*((((((((نوٹ))))))))👇*
*👈(الحاصل) شریعت مطہرہ میں کشف ستر بعض صورتوں میں اس کی اجازت دی گئی ہے مثلاََ بیوی شوہر کے لئے اور شوہر اپنی بیوی کے لئے بوقت ضرورت 'ڈاکٹر سے علاج ومعالجہ کراتے وقت ' پیشاب پائخانہ اور چاردیواری(غسل خانہ)میں غسل کرتے وقت ۔ اور ان سب صورتوں کے علاوہ کشف ستر حرام ہے کیونکہ کہ اللہ رب العزت سے شرم وحیاء کا مظاہرہ کرتے ہوے کسی بھی وقت خواہ آدمی اکیلا ہو کشف ستر نہ کیاجاے،*
*نیز انسان کے ساتھ ہمہ وقت وہ فرشتے اس کی نیکی وبدی لکھنے پر مامور ہیں لہذا ان فرشتوں سے حیاء کریں اور ان کی تعظیم وتکریم کو بجالائیں،*
*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*العبدالمعتصم الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۲۱/شوال المکرم ۱۴۴۱ھ بمطابق ۱۵/جون/ ۲۰۲۰ء*
🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں