Header Ads

کافروں کے میت میں مسلمان کا مرگھٹ پر جانا کیسا؟

کافروں کے میت میں مسلمان کا مرگھٹ پر جانا کیسا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ 

سوال کافروں کے میت میں مرگھٹ پر مسلمانوں کو جانا کیسا ہے قرآن و حدیث کے روشنی جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔

سائل: محمد غلام جیلانی 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
الجواب بعون الملک الوھاب *⇩*
غیر مسلموں کے دفن میں شریک ہونا نا جائز و حرام ھے البتہ انکی عیادت و تعزیت کر سکتے ہیں لیکن بچنا بہتر ھے؛؛

📑اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ھے👇؛  
 *'وَلَا تَقُمْ عَلَىٰ قَبْرِهِ ۖ إِنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَمَاتُوا وَهُمْ فَٰسِقُونَ :*
*( 📚 سورة التوبہ ١٠ آیت 84 )*

(📃تفسیر روح البیان میں ھے👇)
*(ای ولا تقف عند قبرہ للدفن او للزیارة والدعاوکان النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اذا دفن المیت وقف علیٰ قبرہ  ودعالة)*
*(📕تفسیر روح البیان جلد3ص 478)*
 
لہذا کافر کے جنازے میں شرکت نا جائز و حرام ھے شرکت کرنے والا سخت گنہگار ہوگا اس پر لازم ھے کہ اعلانیہ مجمع مسلمین میں توبہ استغفار کرے اور آئندہ کے لئے یہ عہد کرے کہ وہ غیر مسلموں کے دفن وغیرہ میں شریک نہ ہوگا؛؛

لیکن یہ کفر نہیں اس لئے جانے والے پر تجدید ایمان اور تجدید نکاح ضروری نہیں؛
البتہ توبہ استغفار کر لینا بہتر ھے
*(📓فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد اول (کتاب الجنائز)صفحہ 339)*

(📃ایسا ہی فتاویٰ شارح بخاری میں ھے👇)
 کہ غیر مسلم مر دے کے ساتھ شمشان گھاٹ جانا گناہ ھے اور اس طرح جائے کہ وہ بھی انکی بولی بولتا ھے تو کفر ھے اور اس صورت میں یہ حکم ھے کہ توبہ تجدید ایمان کرے بیوی والا ھے تو تجدید نکاح بھی کرے اور اگر بیوی والا نہیں ھے تو صرف تجدید ایمان کرے
( 📚فتاویٰ شارح بخاری جلد2ص 560)

و اللــہ تعــالی اعلــم بالصـــــواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــہ*
*اسیر حضور تاج الشریعہ*
محمد عامل رضا خان المعروف
ضیاء انجم قادری رضوی مقام کھمریا
پوسٹ تکونیاں ضلع لکھیم پور
*کھیری یوپی الہنـــــــــــــــــــــــد*

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ و مولانا *مفتی محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب* قبلہ مدظلہ العالی النورانی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ ومولانا مفتی ابو الصدف *محمد صادق رضا صاحب قبلہ* مدظلہ العالی والنورانی خادم شاہی جامع مسجد پٹنہ بہار

*✅الجواب صحیح والمجیبـــــ نجیح*
*الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی اترولہ ضلع بلرامپور یوپی*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے