---------------------------------------
جس کے ذمہ فرائض باقی ہوں اس کے نوافل مقبول ہوگی یا نہیں؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے علماء کرام ومفتیان عظام کہ جس شخص کے ذمہ فرائض باقی ہوں تو کیا اس شخص کی نفل نماز بالکل قبول ہی نہیں ہے یا اس میں کچھ تفصیل ہے؟؟
اگر نفل نماز بالکل قبول ہی نہیں ہے تو قرآن کے اس آیت کا کیا جواب ہوگا کہ اللہ تعالٰی فرماتا ہے ومن يعمل مثقال ذرة خيرا يره و من يعمل مثقال ذرة شرا يره ، یعنی ذرہ برابر نیکی کرو گے تو بھی دیکھو گے اور ذرہ برابر برائی کرو گے تو بھی دیکھو گے
اور دوسری بات اس حدیث کا کیا جواب ہوگا جو امام حاکم نے الکنی میں حضرت ابن عمر سے یہ حدیث روایت کی ہے
کہ اللہ تعالٰی نے میری امت پر جو چیز سب سے پہلے فرض کی وہ پانچ نمازیں ہیں اور میری امت کے جو اعمال سب سے پہلے پیش کئے جائیں گے وہ پانچ نمازیں ہیں پس جس نے اس میں سے کوئی نماز ضائع کر دی تو اللہ تعالٰی فرمائے گا دیکھو میرے بندے کے پاس کوئی نفلی نماز ہے جس کے ساتھ تم کے فرض کے کمی کو پورا کر دو
تو اس حدیث سے نفل کی قبولیت ثابت ہوتی ہے اگر نفل نماز بالکل قبول ہی نہیں ہے تو فرض کے کمی کو کیسے پورا کیا جارہا ہے ، دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔
*المستفتی: محمد شاہد رضا پورنوی*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم*
*اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ :*
جس کے ذمہ فرائض ہوں اس کے نوافل قبول نہیں اور آیت کریمہ برحق ہے لاشک فیہ ، فرائض اصل نوافل اس کی فرع اصل چھوڑ کر فرع پر عمل چہ معنی دارد
📜جیسا کہ سنن الكبير للبهيقي میں ہے
*عن علىِّ ابنِ أبى طالِبٍ -رضي اللَّه عنه- أنَّ رسولَ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- قال: ومَثَلُ المُصَلِّى كَمَثَلِ التّاجِرِ، لا يَخلُصُ رِبحٌ حَتَّى يَخلُصَ له رأسُ مالِه، كَذَلِكَ المُصَلِّى لا تُقبَلُ له نافِلَةٌ حَتَّى يُؤَدِّىَ الفَريضَةَ"*
*(📕 السنن الكبرى للبيهقي ,ج ٤ ص ٦٤٣ )*
نمازی کی مثال تاجر کی طرح ہے کہ اس کا نفع کھرا نہیں ہوتا ، جب تک وہ اپنا راس المال کھرا نہ کر لے ۔ یونہی نمازی کے نفل قبول نہیں ہوتے ، جب تک وہ اپنے فرائض نہ ادا کر لے۔
📑اور مسند احمد بن حنبل (رحمہ ﷲ) میں ہے
*عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: « وَمَنْ صَامَ تَطَوُّعًا وَعَلَيْهِ مِنْ رَمَضَانَ شَيْءٌ لَمْ يَقْضِهِ، فَإِنَّهُ لَا يُتَقَبَّلُ مِنْهُ حَتَّى يَصُومَهُ»*
یعنی جو نفلی روزہ رکھے اور اس پر رمضان کا کوئی روزہ باقی ہو ، جس کی اس نے قضا نہیں کی ، تو اس کا یہ نفلی روزہ قبول نہیں ہوگا ، جب تک وہ فرض روزہ نہ رکھ لے۔
*(📘مسند أحمد بن حنبل ٢٦٩/١٤]*
اور مجدد اعظم اعلحضرت علیہ الرحمہ اسی طرح کے عنوان میں فرماتے ہیں
شیطان کا بڑا دھوکا ہے کہ آدمی کو نیکی کے پردے میں ہلاک کرتا ہے۔ نادان سمجھتا ہی نہیں، نیک کام کررہا ہوں اور نہ جانا کہ نفل بے فرض نرے دھوکے کی ٹٹی (یعنی فریب ومغالطہ میں ڈالنے والی چیز) ہے، اس کے قبول کی امید تو مفقود اور اس کے ترک کا عذاب گردن پر موجود۔ اے عزیز! فرض خاص سلطانی قرض ہے اور نفل گویا تحفہ و نذرانہ۔ قرض نہ دیجیے اور بالائی بیکار تحفے بھیجیے ، وُہ قابلِ قبول ہوں گے ؟ خصوصاً اس شہنشاہ غنی کی بارگاہ میں جو تمام جہان و جہانیاں سے بے نیاز
لاجرم محمد بن المبارک بن *الصباح اپنے جزءِ املا اور عثمان بن ابی شیبہ اپنی سنن اور ابو نعیم حلیۃ الاولیاء اور ہناد فوائد اور ابن جریر تہذیب الآثار میں عبد الرحمٰن بن سابط و زید و زبید پسرانِ حارث و مجاہد سے راوی: لما حضر ابابکر الموتُ دعا عمر فقال اتق ﷲ یا عمر واعلم ان لہ عملا بالنھار لا یقبلہ باللیل و عملا باللیل لا یقبلہ بالنھار واعلم انہ لایقبل نافلۃ حتی تؤدی الفریضۃ ، الحدیث ،*
یعنی جب خلیفۂ رسول ﷲ صلی ﷲ تعالی علیہ وسلم سیّدنا صدیقِ اکبر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی نزع کا وقت ہوا ، امیر المومنین فاروق اعظم رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو بلا کر فرمایا: اے عمر ﷲ سے ڈرنا اور جان لو کہ ﷲ کے کچھ کام دن میں ہیں کہ انہیں رات میں کرو ، تو قبول نہ فرمائے گا اور کچھ کام رات میں کہ انہیں دن میں کرو ، تو مقبول نہ ہوں گے اور خبردار رہو کہ کوئی نفل قبول نہیں ہوتا ، جب تک فرض ادا نہ کرلیا جائے ، حضور پُرنور سیدنا غوث اعظم مولائے اکرم حضرت شیخ محی الملۃ و الدین ابو محمد عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی کتاب مستطاب فتوح الغیب شریف میں کیا کیا جگر شگاف مثالیں ایسے شخص کے لیے ارشاد فرمائی ہیں ، جو فرض چھوڑ کر نفل بجالائے۔ فرماتے ہیں: اس کی کہاوت ایسی ہے جیسے کسی شخص کو بادشاہ اپنی خدمت کے لیے بلائے ۔ یہ وہاں تو حاضر نہ ہُوا اور اس کے غلام کی خدمت گاری میں موجود رہے ، پھر حضرت امیرالمؤمنین مولی المسلمین سیدنا مولیٰ علی مرتضیٰ کرم ﷲ تعالیٰ وجہہ الکریم سے اس کی ملمہ جل مجدہ اتم و احکم🔸*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا محمد منظر رضا نوری اکرمی نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دارالعلوم رضویہ قادریہ سمستپورا مشرکھ چھپرہ بہار۔*
*+919108131135*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مفتی عبدالمالک صاحب قبلہ۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں