« احــکامِ شــریعت »
-------------------------------------
عورت اگر بعد نکاح شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کرے تو کیا حکم شرع ہے؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
☆ *اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ*☆
*📜الـســــــوال ↓↓↓↓↓*
*علماء کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ مسئلہ ذیل میں رہنمائی فرمائیں زید کا نکاح ٦ ماہ قبل ہوا تھا فی الوقت زید کی منکوحہ نے یہ کہنا شروع کیا ہے کہ اب میں ان کے ساتھ نہیں رہ سکتی وجہ دریافت کرنے پر منکوحہ کہتی ہے کہ زید کی عمر زیادہ ہے اب زید کے لئیے شرع مطہرہ کا کیا حکم ہے قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔*
*المستفتی :☜محمد عثمان برکاتی*
*◆ــــــــــــــــ(((🌹)))ــــــــــــــــــــ◆*
*★وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ★*
*📝الجـــــوابـــــــــــــ: بعون الملک الوھاب*
*اگر زید اپنی بیوی سے صحبت کرسکتا ہے تو اسے طلاق دینا ضروری نہیں ۔ جیساکہ فتاوی علیمیہ میں ہے کہ ۔اگر زید اپنی بیوی سے صحبت کرسکتا ہے اور اس کے ادائےحق پر قدرت رکھتا ہے تو اس پر طلاق دینا ضروری نہیں اور عورت اس سے جدائی اختیار نہیں کرسکتی ہے ۔ جیساکہ علامہ علاء الدین حصکفی قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں۔ لایتخیر احد الزوجین بعیب الآ خرولوفاحشاکجنون وجدام وبرص ۔ اھ یعنی زن وشوہر میں سے کسی کودوسرے کے عیب کی بنا پر فسخ کا اختیار نہیں ہے۔ اورحضور ﷺ فرماتے ہیں ۔ لیس منامن خبب امراۃ علی زوجھا۔ اھ یعنی ہمارے گروہ سے نہیں جو کسی عورت کو اس کے شوہر سے بگاڑے*
*📓((ماخوذ فتاوی علیمیہ جلد دوم صفحہ ۱۷۳))*
*📑باوجود اس کے اگر عورت کا دل شوہر کے طرف مائل نہیں ہوتا ہے اور شوہر طلاق نہیں دینا چاہتا ہے اور عورت طلاق لینا چاہتی ہے تو ایسی صورت میں عورت کو اختیار ہے کہ وہ خلع کرے اور خلع کا طریقہ یہ ہے کہ مال وغیرہ دے کر کےشوہر کو طلاق پر راضی کرکے طلاق حاصل کرلے ۔ جیساکہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ بہار شریعت میں خلع کے بارے میں ایک حدیث تحریر فرماتے ہیں کہ ۔*
*📑صحیح بخار وصحیح مسلم میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی کہ ثابت بن قیس رضی اللہ تعالی عنہ کی زوجہ نے حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کی ،کہ یا رسول ﷺ ثابت بن قیس کے اخلاق ودین کی نسبت مجھے کچھ کلام نہیں (یعنی ان کے اخلاق بھی اچھے ہیں اور دیندار بھی ہیں مگر اسلام میں کفران نعمت کو میں پسند نہیں کرتی (یعنی بوجہ خوبصورت نہ ہونے کے میری طبیعت ان کی طرف مائل نہیں ) ارشاد فرمایا اس کا باغ (جو مہر میں تجھ کو دیا ہے ) تو واپس کردیگی ؟" عرض کی ،ہاں حضورﷺ نے ثابت بن قیس سے فرمایا :" باغ لے لو اور طلاق دے دو*
*📓((ماخوذ بہار شریعت حصہ ہشتم صفحہ ۱۹۶))*
*واللہ ورسولہ اعلم بالصواب*
*◆ـــــــــــــــــ(((🌹)))ــــــــــــــــــــ◆*
*✍️کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:*
*حـضـرت عــــلامـہ و مـــولانا محـمـــد مـشـــاہــــد رضــــا قــــادری رضــــوی صــاحـب قــبلہ مــدظـلہ الـعالـی و الــــنورانـی، دارالعــــلوم شــــہید اعــــظم دولــــھا پــــور پــــہاڑی انٹــــیا تھــــوک ضــــلع گــــونــــڈہ*
*مـــــوبائل نمـــــبر👇*
*📲+9 1 7 3 1 1 1 7 2 6 9 6*
*✅الجواب صحیح: حضرت علامہ ومولانا محمد ابراہیم خان امجدی قادری عفی عنہ۔*
*✅الجواب صحیح: حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد عتیق اللہ فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ.*
*✅الجواب صحیح: حضرت حافظ وقاری مولانامحمد غیاث الدین قادری عفی عنہ۔*
*•┈•◉◈▪◈◉❒ ❒◉◈▪◈◉ •┈•*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں