مکان رہن پر لینا کیسا ہے؟

 « احــکامِ شــریعت » 
-----------------------------------------------
مکان رہن پر لینا کیسا ہے؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ ریلیز میں مکان دینا ۔۔اور اور ریلیز میں مکان لے کر رہنا کیسا۔۔؟
یعنی۔ مکان مالک نے تین سال یا چار سال کا ایگریمنٹ کرکے ۔۔ایک ساتھ 3.لاکھ یا 4.چار لاکھ ایک ساتھ لے کر مکان کرایہ پر دینا۔۔
اس پیسوں سے مکان مالک نے کاروبار کرنا۔۔
تین سال یا چار سال کا ایگریمنٹ خلاص ہونے پر کرایہ دار کو اس کا تین لاکھ یا چار لاکھ واپس دے کر مکان خالی کروانا کیسا۔۔

سوال یہ ہے کہ اس طرح کا ریلیز میں کرائے پر گھر لے کر رہنا اور مکان مالک کو اس طرح ایک ساتھ میں پیسہ لے کر مكان دينا اور اس پیسوں سے کاروبار کرنا کیا یہ صحیح ہے‌ ؟..
 جزاک اللہ خیر
*المستفتی: اصغر علی عبدالستار منگلور کرناٹک*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبركاته*

*الجواب بعون الملک الوہاب*
ریلیز پر مکان دینا اور مکان لینا یہ دونوں جائز ہے جو زرضمانت دی گئی ہے اس کے علاوہ کرایہ بھی دیتے ہیں اگرچہ معمولی رقم ہو مثلا بجلی پانی کا بل یا پھر جس وقت مکان خالی کریں اس زرضمانت سے کرایہ کی رقم وضع کرکے لوٹائی جائے تو یہ دونوں صورت جائز ہے، اوراگر صرف ایڈوانس رقم دے کر اس کے بدلے مکان میں رہیں اور کرایہ کچھ نہ ہو تو یہ ناجائز ہے کیوں کہ یہ حقیقت اور اصل میں رہن (گروی) اجارے کی شکل ہے ،
 اور مرتہن جس کے پاس رہن رکھا گیا ہے اس کو اس سے منافع حاصل کرنا جائز نہیں ہے
 حدیث شریف میں ہے
 *"كل قرض جر منفعة فهو ربا"*
*(📘در منثور ج ٥/ ص ٣٥٥ )*

قرض کے ذریعے جو نفع کمایا جائے وہ حرام ہے؛
*(📕فتاویٰ بحرالعلوم ج ٤ باب الرہن )*
اور در مختار مع شامی جلد پنجم ص ٣٤٢ پر ہے '
*؛؛ لا یجوز الانتفاع به مطلقا لا باستخدام ولا سكنى ولا لبس ولا اجارة ولا عادة كان من مرتهن او راهن؛؛*
اور جب رہن رکھنا جائز ہے تو جو رقم مرتہن کو ملی وہ جائز ہوئی اس سے تجارت کرنا بھی جائز ہے اور اگر مرتہن کو پہلے ہی واضح کردیا کہ ہم مکان سے فائدہ اٹھائیں گے تو ایسا کرنا حرام ہے 
*(📚بحوالہ فتاویٰ فقیہ ملت دوم ص ٣٧٠ )*

*والله اعلم بالصواب*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*✍کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دارالعلوم رضویہ بڑا بریار پور موتیہاری مشرقی چمپارن مقام ہرپوروا باجپٹی سیتامڑھی بہار۔*
*+919470258177*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مولانا محمد جابر القادری رضوی صاحب قبلہ۔*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے