مبارک ‏سند ‏


 مبـــارک سنــد 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

 اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللّٰه علیہ۔۔۔
امام احمد بن حنبل رحمة اللّٰه علیہ کا فرمان ذکر کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ :
امام احمد بن حنبل رحمة اللّٰه علیہ نے فرمایا :
"کہ یہ مبارک سند اگر مجنون (یعنی پاگل) پر پڑھو تو ضرور اسے جنون سے شفاء ہو۔

وہ مبارک سند یہ ہے :

*"قَالَ اِمَامٌُ عَلِیٌّ رَضَا حَدَّثَنِيْ أَبُوْ مُوْسىٰ الْكَاظِمُ عَنْ اَبِيْهِ جَعْفَرَ الصَّادِقِ عَنْ اَبِيْهِ مُحَمَّدِ نِ الْبَاقِرِ عَنْ اَبِيْهِ زَیْنِ الْعَابِدِيْنَ عَنْ اَبِيْهِ الْحُسَیْنِ عَنْ اَبِیْهِ عَلِیِّ بْنِ اَبِیْ طَالِبِِ رَضِيَ اللهُ تَعَالیٰ عَنْهُمْ قَالَ حَدَّثَنِیْ حَبِیْبِیْ وَ قُرَّةُ عَيْنَيَّ رَسُوْلُ اللهِ صَلیَّ اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہ وَسَلَّمْ قَالَ حَدَّثَنِيْ جِبْرِيْلُ قَالَ سَمِعْتُ رَبَّ الْعِزَّةِ يَقُوْلُ لَا اِلٰهَ اِلاَّ اللهُ حِصْنِیْ فَمَنْ قَالَھَا دَخَلَ حِصْنِیْ وَمَنْ دَخَلَ حِصْنِیْ اٰمَنَ مِنْ عَذَابِيْ."*

(الصواعق المحرقه جلد دوم صفحہ 595 مؤسسۃ الرسالۃ بیروت)

یعنی امام علی رضا فرماتے ہیں کہ مجھ سے
امام ابو موسیٰ کاظم......... نے بیان کیا، انہوں نے اپنے والد
 امام جعفر صادق سے........... ، انہوں نے اپنے والد
 امام محمد باقر سے........... ، انہوں نے اپنے والد
 امام زین العابدین سے،........ انہوں نے اپنے والد
 امام حسین سے.......... انہوں نے اپنے والد
 علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہم سے روایت کیا،
حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم فرماتے ہیں کہ
 میرے پیارے،......... میری آنکھوں کی ٹھنڈک.......... ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے بیان فرمایا:
کہ ان سے جبرئیل علیہ السلام نے عرض کی کہ انہوں نے اللہ رب العزۃ کو فرماتے ہوئے سنا کہ
 
"لا الہ الا اللہ میرا قلعہ ہے، تو جس نے اس کو کہا، وہ میرے قلعے میں داخل ہوا ، اور جو میرے قلعے میں داخل ہوا، وہ میرے عذاب سے امان میں رہا“ 

(فتاوی رضویہ، ج 9، ص 133،134، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

احقر نے اس مبارک سند کے اس قدر فیض و برکات دیکھے ہیں کہ بیان کرنا مشکل ہے۔

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*کتبه✍️ محمد عبدالشکور رضا قادری*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے