کبیر الاولیاء حضرت سید احمد کبیر رفاعی رضی اللہ عنہ کا عقیدہ

کبیر الاولیاء حضرت سید احمد کبیر رفاعی رضی اللہ عنہ کا عقیدہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا : میں بروزِقیامت جنت کے دروازے پر آکر دروازہ کھلواؤں گا ۔ داروغہ جنت کہے گا: تم کون ہو؟ میں کہوں گا: محمد(ﷺ) ! وہ کہے گا: آپ ہی کے واسطے مجھے حکم ہوا تھا کہ میں آپ سے پہلے کسی کے لیے دروازہ نہ کھولوں۔
 حضرت سید احمد کبیر رفاعی رضی اللہ عنہ حدیث پاک کی شرح کی ابتدا میں فرماتے ہیں : 
عارفین باللہ کو یہ علم دیا گیا ہے کہ ابدی خیرِ الٰہی کا دروازہ ”جنت“ نہیں کھولی جائے گی مگر نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے وسیلے سے لہٰذا آپ ﷺ دنیوی اور اُخروی تمام بھلائی کے کھولنے والے ہیں ۔ اور آپ ﷺ کی شان و عظمت کی معرفت معرفتِ الٰہی کا ایک راز ہے اس لیے جو اپنے لیے دنیوی و اخروی بھلائیوں کا دروازہ کھولنا چاہتا ہے اس پر واجب ہے کہ وہ آپ ﷺ کے دامانِ کرم سے وابستہ ہو جائے کیوں کہ آپ ﷺ کے دامانِ کرم کی خوشبوؤں میں معرفتِ الٰہی ( پوشیدہ ) ہے ۔ ( الاربعون الرفاعیۃ ، ص : 50 )

*بزم رفاعی*
خانقاہ رفاعیہ
بڑودہ،گجرات
9978344822

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے