جرسی گائے اور دودھ کا کیا حکم ہے؟

جرسی گائے اور دودھ کا کیا حکم ہے؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ*
*کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان عظام اس مسٸلہ ذیل کہ بارے میں کہ جرسی گاۓ کا دودھ پینا اور گوشت کھانا کیسا ہے۔۔۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ سور اور گاۓ سے مل کر بنی ہے ۔۔ شرع میں اس کا کیا حکم ہے ۔۔۔۔ حوالہ کہ ساتھ جواب عنایت فرماۓ کرم نوازش ہوگی۔*
*ساٸل : فقیر صلاح الدین بھلہاوی رضوی سیتامڑھی (بہار)*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ*
 *جواب: جرسی گائے جب گائے کے پیٹ سے پیدا ہوتی ہے تو اس کا دودھ پینا اور گوشت کھانا جائز ہے کیونکہ جانوروں میں نسب کا اعتبار ماں سے ہوتا ہے ماں حلال تو بچہ بھی حلال ماں حرام تو بچہ بھی حرام جیسا کہ رد المحتار میں ہے کہ " لان المعتبر فى الحل و الحرمة الام فيما تولد من مأكول او غير مأكول " اھ ( رد المحتار ج 6 ص 305 ) اور فتاوی عالمگیری میں ہے کہ " إن کان متولدا من الوحشی و الإنسی فالعبرة للأم فإن کانت اھلیة تجوز و إلا فلا حتی لو کانت البقرة وحشیة والثور اھلیا لم تجز " اھ ( فتاوی عالمگیری ج 5 ص 367 : الباب الخامس فی بیان محل إقامة الواجب ) اور امام اہلسنت سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ " مادہ جب حلال ہے تو بچہ بھی حلال ہے کہ جانور میں نسب ماں سے ہے نہ کہ باپ سے " اھ (فتاوی رضویہ ج 9 ص 7 : نصف آخر )*

*واللہ اعلم بالصواب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*کتبه✍️ کریم اللّٰه رضوی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313*

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے