کیا کانچ میں معبودان باطل کو سیٹ کرنے کی اجرت جائز ہے؟

 « احــکامِ شــریعت » 
----------------------------------------------
کیا کانچ میں معبودان باطل کو سیٹ کرنے کی اجرت جائز ہے؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے دین وہ مفتیانِ شرع متین اس مسئلے میں کہ
کسی شخص کا کاچ کا کاروبار ہے اور بعض اوقات ایسے بھی موقع در پیش ہوتے ہیں کہ کفار کے گھر جا کر ان کے معبود باطلہ کی تصویر کو كاچ میں سیٹ کر کے ان کے گھر میں لگانا ہوتا ہے اور تصویر بھی خود ہی لانا ہوتا ہے
(1) آیا اس طرح کا کاروبار کرنا درست ہے یا نہیں
اور(2) اس کی رقم جائز ہے یا نہیں
جبکہ معینت کی نیت نہ ہو
بحوالہ جواب سے نواز دیں
*المستفتی: مومن بھائی چھتیس گڑھ*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبركاته*

*الجواب بعون الملک الوہاب*
کانچ کا کاروبار کرنا جائز ہے مگر آپ نے لکھاہے کہ بعض مواقع ایسے درپیش ہوتے ہیں کہ کفار کے گھر جاکر کانچ میں اس کے معبودان باطلہ کو خرید کر کے لانا اور اس میں سیٹ کرنا پڑتا ہے یہ سخت ناجائز اور اشد حرام ہے

*(📓جیساکہ فتاویٰ مرکزتربیت وافتاء کے چلد دوم صفحہ ٥٧٢ )*
پر ایک سوال ہے کہ زید پینٹر (آرٹسٹ) ہے وہ مسلم اور غیر مسلم دونوں کے یہاں بورڈ کی پینٹنگ کیلئے جاتا ہے اور ان کے معبود باطلہ کا نام پینٹ کرتا ہے اور جے وغیرہ جیسے کفریہ کلمات بھی لکھتا ہے
اس کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں ایسا کام ناجائز اور اشد حرام اور اسکی اجرت بھی حرام ہے اور اگر حق جانتے ہوئے کرتا ہے تو کفر ہے

اس لے آپ شیسہ کا کاروبار کریں مگر کسی کے گھر مورتی وغیرہ لگانے کا کام نہ کریں یہ گناہ پر مدد دینا ہے اور سخت ناجائز ہے اس لئے غائط درجہ احتیاط برتیں تاکہ دنیا اور آخرت کی سرخروئی حاصل ہو اور نہ جاننے کی بنا پر جو کچھ کیا اس سے صدق دل سے نادم ہوں اور آئندہ نہ کرنے کا پختہ عہد باندھیں

*والله اعلم بالصواب*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*✍کتبـــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دارالعلوم رضویہ بڑا بریار پور موتیہاری مشرقی چمپارن مقام ہرپوروا باجپٹی سیتامڑھی بہار۔*
*+919470258177*

*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح: احقر العباد محمد الفاظ قریشی نجمی رضوی کرناٹک الہند۔*
 ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے