منقبت درشان صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
_________________________
*نتیجۂ فکر:* مولانا امین الدین مصباحی،رام گڑھ۔مرکزی دار القراءت،جمشید پور
_________________________
بہت اونچا ہے یارو! مرتبہ صدیق اکبر کا
ہے قرآن مبیں میں تذکرہ صدیق اکبر کا
نبی کی عاشقی اور جاں نثاری کا صلہ دیکھو
نبی کے قرب میں مرقد بنا صدیق اکبر کا
زمانہ کیسے بھولےگا،وہ غار ثور کا منظر
"ہے یار غار محبوب خدا صدیق اکبر کا "
رہو وابستہ ہر دم دامن صدیق اکبر سے
یقیناً راہ حق ہے نقش پا صدیق اکبر کا
مصیبت ٹل گئی فورا مرادیں ہو گئیں پوری
دعا میں لے لیا جب واسطہ صدیق اکبر کا
بھلا سنی کریں نہ کیوں اس یار غار کی تعریف
نبی کرتے تھے خود چرچا سدا صدیق اکبر کا
امین بے نوا کرتے رہو ان کی ثنا خوانی
زہے قسمت کہ تم بھی ہو گدا صدیق اکبر کا
________
23/جمادی الآخرۃ 1442ھ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں