شیخ محقق ایک عظیم عاشق رسول

📚 « امجــــدی مضــــامین » 📚
-----------------------------------------------------------
🕯️شیخ محقق ایک عظیم عاشق رسول🕯️
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

📬 برکت الرسول فی الہند کشتۂ عشق رسول ، فقیہ ، محدث ، خاتم المحدثین شیخ محقق شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔ 

"حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اجمالی طور پر یہ عقیدہ رکھنا چاہیے کہ جو کچھ مرتبہ الوہیت اور اس کی صفات کے علاؤہ ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے اور تمام بشری فضائل و کمال سے موصوف ہیں اور ہر خوبی و کمال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں راسخ اور کامل طور پر موجود ہے۔ 
[ اشعۃ اللمعات ، ج1 ، ص202 ، مترجم ]

مزید ایک مقام پر شیخ فرماتے ہیں۔ 

"حضور سید عالم صلی اللہ علیہ و سلم کی ذات بابرکات ، عالی صفات ، منبع البرکات اپنے تمام اخلاق و خصائل ، صفاتِ جمال و جلال میں اس قدر اعلیٰ و اشرف ، اتم و اکمل ، احسن و اجمل اور خوب روشن و قوی ہیں جو حدودِ عدد اور حیطۂ ضبط و حصر سے باہر ہیں اور خزانہ قدرت اور مرتبہ امکان میں جو کچھ متصور ہے وہ تمام آپ کو حاصل ہے۔
[ مدارج النبوت ، ج1 ، ص50 ، مترجم ]

ایک اور مقام پر فرماتے ہیں۔ 

"بعض علما فرماتے ہیں کہ جس طرح قرآن کے معانی غیر متناہی ہیں اسی طرح حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کے انوار و آثار اور اخلاق و اوصاف جمیلہ غیر متناہی ہیں اور آپ کے مکارم اخلاق اور محاسنِ جمیلہ ہر آن اور ہر حال میں تازہ نو بہ نو ہوتے ہیں اور جو کچھ اللہ پاک نے علوم و معارف آپ پر افاضہ فرمائے ہیں اسے بجز خدا کوئی نہیں جان سکتا۔ لہذا آپ کے اوصاف کے جزئیات کے احاطے کے درپے ہونا ایسا ہی ہے جیسے کسی ایسی چیز کے درپے ہونا جو انسان کے مقدور میں نہ ہو اور نہ ممکنات عادیہ سے ہو۔ 
[ مدارج النبوت ، ج1 ، ص53 ، مترجم ]
 
خلاصہ بحث یہ ہے کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام کو مرتبہ کمال کے اعلیٰ و اکمل پر محمول کرنا اور حقیقت حال کے ادراک سے عاجز ہونے کا اعتراف کرنا آپ کے ادب و جلالت شان کے زیادہ قریب ہے۔ 
[ مدارج النبوت ، ج1 ، ص54 ، مترجم ]

زندگیاں ختم ہوئیں اور قلم ٹوٹ گئے 
تیرے اوصاف کا اک باب بھی پورا نہ ہوا

تیرے تو وَصف عیب تناہی سے ہیں بَری
حیراں ہُوں میرے شاہ میں کیا کیا کہوں تجھے

کہہ لے گی سب کچھ اُن کے ثناخواں کی خامُشی
چپ ہو رہا ہے کہہ کے میں کیا کیا کہوں تجھے

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
از قلم✍️ غــــلام رضــــا
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے