شوہر کو بیوی کے ساتھ زبردستی درندوں کی طرح صحبت کرنا کیسا؟

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚شوہر کو بیوی کے ساتھ زبردستی درندوں کی طرح صحبت کرنا کیسا؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ* 
*الســوال ــــــــــــــ️👇* 
*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان شرع اس مسئلہ کے بارے میں کہ شوہر کو بیوی کے ساتھ بغیر اس کی مرضی کے زبردستی درندوں کی طرح صحبت کرنی کیسی ہے قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی*

*المستفتی: محمد شاکر جموں*
*◆ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ◆* 

*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ* 
*الجوابــــ بعون الملک الوھاب👇* 

*شوہر کو بیوی کے ساتھ بغیر اس کی مرضی کے زبردستی درندوں کی طرح صحبت کرنا درست نہیں چونکہ عورت سے مباشرت کرنے سے پہلے اسے پیار الفت اور حسن سلوک کےساتھ پیش آئیں یہاں تک کہ اس کے ساتھ محبت کریں اور کھیل کود کرتے رہے کہ بیوی کی رغبت صحبت مباشرت کی طرف بڑھ جائیں۔*

*جیسا کہ حدیث شریف ہے سیدنا امام محمد غزالی رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ. سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مرد کو چاہیے کہ اپنی عورت پر جانوروں کی طرح نہ کرے صحبت سے پہلے قا سد ہوتا ہے صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ وہ قا سد کیا ہے ارشاد فرمایا وہ بوس کنار اور محبت آمیز گفتگو وغیرہ ہیں۔*

*📓 کیمیاۓسعادت صفحہ نمبر 266*

*عورت اگر کسی دکھ پریشانی یا بیماری میں مبتلا ہو تو اس کی صحت کا خیال کئے بغیر ہرگز مباشرت نہ کرے ویسے انسانیت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ دکھی یا بیمار انسان کو تکلیف نہ دی جائے بلکہ اسے آرام اور سکون فراہم کرے* 

*حدیث شریف میں ہے ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے کہ فرماتی ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی اہلیہ کی اگر آنکھیں دکھ رہی ہوتی تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے مباشرت نہ فرماتے جب تک وہ تندرست نہ ہو جاتی ۔*

*اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورت کسی بیماری یا تکلیف میں ہو تو اس کی صحت کا خیال کئے بغیر مجامعت کرنا مناسب نہیں ۔*

*حدیث شریف میں ہے حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں۔سب سے برا آدمی وہ ہے جو اپنی بیوی کو ستائے ۔*

*حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا*
*وہ شخص کامل ایمان والا ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ حسن سلوک میں اچھا ہے اور میں تم سب میں اپنی بیویوں کے ساتھ سب سے بہتر سلوک کرنے والا ہوں۔*

*📓ترمذی شریف جلد اول حدیث 1161*

*حضرت امام ترمذی نے حضرت امام ابن ماجہ رضی اللہ تعالی عنہما نے ان لفظوں کے ساتھ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد نقل کیا ہے کہ تم میں وہ بہتر ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ بہتر ہے اور میں اپنی بیویوں کے ساتھ تم سب سے بہتر ہوں*

*ترمذی شریف جلد اول*
*شوہر کو چاہیے کہ اپنی بیوی کے ساتھ خوش مجازی نرمی اور مہربانی سے پیش آئے اور اپنے پیارے نبی کے فرمان پر عمل کرے*

*مرد کو عورت کے ساتھ حالت حیض میں صحبت کرنا ناجائز و حرام ہے*

*اللہ تبارک و تعالی فرماتا ہے۔*
*فَاعْتَزِلُو ا النِّسَاءَ فِی المَحِیض وَلَا تَقرَ بُو ھُنّ حَتّٰی یَطھرنَ فَاِ ذَا فَاتُو ھُنّ مِن حَيثُ أمَرَ کُمُ الله*
 
*تو عورتوں سے الگ رہو حیض کے دنوں میں اور ان سے نزدیک نہ کرو جب تک پاک نہ ہو لیں پھر جب وہ پاک ہو جائیں تو ان کے پاس جاؤ جہاں سے تمہیں اللہ نے حکم دیا ۔*

*📓کنزالایمان پارہ 2 سورہ البقرہ آیت 222*

*یہ بھی خیال رہے ک‍ہ عورت کو اگر کوئی تکلیف اور پریشانی نہیں ہے اور شوہر اگرچاہ رہا ہے تو ایسی صورت میں اپنے شوہر کا دل نہ دکھائے*

*حدیث شریف میں ہے۔ایک شخص نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ بہترین عورت کی پہچان کیا ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا التی تطیعه اذا امر۔یعنی جو عورت اپنے شوہر کی عزت و فرمانبرداری کرے۔*

*📓نسائی شریف*

*حدیث شریف میں ہے ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میریے امت میں سب سے بہتر وہ عورتیں ہیں جو اپنے شوہر کے ساتھ اچھا سلوک کرتی ہیں ایسی عورت کو ایسے ہزار شہیدوں کا ثواب ملتا ہے جو خدا کی راہ میں صبر کے ساتھ شہید ہوئے ان عورتوں میں سے ہر عورت جنت کی حوروں پر ایسی فضیلت رکھتی ہے جیسے مجھے یعنی حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو تم پر فضیلت حاصل ہے۔*

*📓غنیتہ الطالبین صفحہ 201 فرید بک سٹال اردو بازار لاہور*
*وَاللہُ اَعْــلَمُ بِــاالصَّـــــوَابـْــــ* 
*◆ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ◆*
 
*✍️ کتبــــــــــــــــــــــہ:* 
*فقیــر محــمد امتـیاز قــمر رضــوی امجــدیؔ عفـی عنـہ صاحب قبـلہ مـدظلـہ العــالی والنــورانـی خطـیب وامـام رضـا نـگر گینـرو بیـنگا بــاد گـریـڈیــہ جـھار کھــنڈ رابـطـہ نـمبـر 👇)* 
*📲+919113471871☜* 

*✅ الجوابــــ صحیح والمجیبــــ نجیح: فقــیر محمــد اسـماعیــل خــان القـادری الـرضـوی الامـجـدی صـاحب قـبلہ مــدظـلـہ الـعـالی والنـورانـی* 
*مــقام👈دولھـاپـور پـہاڑی پــوسـٹ انـٹیا تھـوڪ بــازار ضلـع گــونــڈہ یــوپـــی۔* 

*✅ الجوابــــ صحیح والمجیبــــ نجیح: فقــیر محمـد ابــراہیـم خــان امجــدی قــادری رضـوی بــلرامـپوری عـفی عنــہ صـاحـب قبــلہ مـدظـلہ العالی والنـــورانــی خـطیب وامــام غــوثـیہ مسجـد بـھیونــڈی مہـاراشٹــر۔* 
*◆ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ◆*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے