دوران اقامت بیٹھے کیوں رہنا چاہیے؟

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚دوران اقامت بیٹھے کیوں رہنا چاہیے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال یہ ہے کہ اقامت میں کیوں بیٹھتے ہیں۔ قرآن وحدیث اور حوالہ کے ساتھ جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی فقط شکریہ السلام علیکم
سائل: محمد صدام حسین رضوی اشاعتی محمدی پوری سمستی پور بہار
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:
الجواب بعون الملک الوھاب : 
صورت مسئولہ مذکورہ میں اقامت کے وقت بیٹھنے کی وجہ یہ ھے کہ اقامت کھڑے ہوکر سننا مکروہ ھے بیٹھ کر سننا اور حی علی الفلاح پر کھڑے ہونا مستحب ھے اقامت میں جب مقیم(اقامت کہنےوالا)حی علی الفلاح پر پہونچےاس وقت نمازی کو کھڑا ہونا چاہئےچونکہ یہ عمل شرعا مستحب ھے ، اقامت کی ابتداء ہی سے کھڑا نہ ہو کہ یہ مکروہ ھے : یہاں تک کہ نمازی اگر مسجد میں اس وقت داخل ہوا جب کہ اقامت ہو رہی ہو تو حکم یہ ھے کہ داخل ہو تے ہی بیٹھ جا ۓ اور حی علی الفلاح پر کھڑا ہو جیساکہ در مختار میں ھے :

“ دخل المسجد و المٶذن یقیم قعد الی القیام فی مصلاہ “
 
اسی کے تحت رد المحتار میں ھے :
 
“قولہ قعد و یکرہ لہ الانتظار قاٸماً ولکن یقعد ثم یقوم اذا بلغ المٶذن حی علی الفلاح “ :(رد المحتار ج / ٢ ص ٧١ کتاب الصلاة باب الاذان دار الکتب العلمیہ بیروت )

الحاصل : عبارات بالا سے معلوم ہو گیا کہ اقامت بیٹھ کر اس لیۓ سنتے ہیں کہ یہ مستحب ھے اورکھڑے ہو کر سننا مکروہ ھے تو استحباب پر عمل کر نے اور کراہت سے بچنے کے لئے حی علی الفلاح تک بیٹھ کر اقا مت سنی جاتی ھے : 
واللہ اعلم با لصواب :
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

✍️ کتبــــه: فقیر مشاہد رضا حشمتی عفی عنہ

✅ تصدیق و تصحیح:
الجواب صحیح والجیب نجیح و مثاب عند اللہ تعالی : محمد مقصود عالم فرحت ضیائ خلیفئہ حضور تاج الشریعہ ومحدث کبیر و خادم فخر ازہر دارالافتاء وا لقضاء وسر پرست اعلی جماعت رضائے مصطفی برانچ ہاسپیٹ کرناٹک
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے